امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ‘ویر بال دیوس’  پر گرو گوبند سنگھ جی، ماتا گجری اور بہادر صاحبزادوں کی شہادت کو یاد کرتے ہوئےانہیں خراج عقیدت پیش کیا


گرو گوبند سنگھ جی کے بہادر بیٹوں نے عقیدے اور ملک کی حفاظت کے لیے بہت چھوٹی عمر میں جو قربانیاں دیں وہ تاریخ میں ایک نادر مثال ہے

ماتا گجری اور گرو گوبند سنگھ جی نے صاحبزادوں میں جو قدریں ڈالی تھیں، جنہوں نے انسانیت کی حفاظت کا بیج بویا، ظالموں کا غیر انسانی تشدد بھی اسے ہلا نہیں سکا

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ چاروں صاحبزادوں کی قربانی کی کہانی ہر نسل تک پہنچے، وزیر اعظم مودی نے ‘ویر بال دیوس’ منانے کی شروعات کی

प्रविष्टि तिथि: 26 DEC 2025 11:20AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے گرو گوبند سنگھ جی، ماتا گجری اور بہادر صاحبزادوں کو ‘ویر بال دیوس’کے موقع پر ان کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ گرو گوبند سنگھ جی کے بہادر بیٹوں نے ایمان اور ملک کی حفاظت کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں ایک نادر مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماتا گجری اور گرو گوبند سنگھ جی نے صاحبزادوں میں جو قدریں ڈالی تھیں جنہوں نے انسانیت کی حفاظت کا بیج بویا ،ظالموں کا غیر انسانی تشدد بھی اسے ہلا نہیں سکا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ چاروں صاحبزادوں کی قربانی کی کہانی ہر نسل تک پہنچے، وزیر اعظم مودی نے‘ویر بال دیوس’ منانے کی شروعات کی۔

*****

ش ح۔ ا م ۔ ش ب ن

Uno-3937


(रिलीज़ आईडी: 2208889) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Malayalam