صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے کرسمس کے موقع پردی مبارکباد

प्रविष्टि तिथि: 24 DEC 2025 5:12PM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کرسمس کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدرِ جمہوریہ نے کہا:“کرسمس کےموقع پر میں تمام شہریوں، بالخصوص عیسائی برادری کے بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔”

کرسمس، خوشی اور جوش و خروش کا تہوار ہے جو محبت اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ عیسیٰ مسیح نے انسانیت کی بھلائی کے لیے کس قربانی کا مظاہرہ کیا۔ یہ موقع ہمیں امن، ہم آہنگی، مساوات اور خدمت کے اقدار کو معاشرے میں مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

آئیے ہم عہد کریں کہ عیسیٰ مسیح کی دکھائی گئی راہ پر چلیں اور ایسا معاشرہ قائم کرنے کی کوشش کریں جو صلہ رحمی اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے۔

صدر کا پیغام دیکھنے کے لیےلنک پر کلک کریں۔

 

******

(ش ح ۔ ا ع خ ۔ م ا)

Urdu.No-3879


(रिलीज़ आईडी: 2208194) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam