وزارت اطلاعات ونشریات
پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ نے عوام کو حکومت سے متعلق مشتبہ فرضی خبریں 8799711259 پر ساجھا کرنے کے لیے مدعو کیا
یونٹ اس امر کو یقینی بناتی ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے توسط سے عوام تک صحیح معلومات پہنچے
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2025 8:00PM by PIB Delhi
پریس انفارمیشن بیورو، وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت نومبر، 2019 میں ایک فیکٹ چیک یونٹ (FCU) قائم کیا گیا جس کا مقصد حکومت ہند سے متعلق فرضی خبروں اور غلط معلومات کو پھیلنے سے روکنا ہے۔
حکومت ہند سے متعلق خبر/معلومات سے متعلق کوئی شکایت/ فیکٹ چیک درخواست واٹس ایپ ہاٹ لائن - +918799711259، ای میل آئی ڈی - factcheck@pib.gov.in اور پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ کی ویب سائٹ - https://factcheck.pib.gov.in پر ارسال کی جا سکتی ہے۔
پی آئی کی فیکٹ چیک یونٹ رپورٹ شدہ خبروں/ مواد کی تصدیق اس طرح کرتی ہے:
پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ حقائق کی جانچ پڑتال پر از خود نوٹس لیتی ہے اور ساتھ ہی اپنی ویب سائٹ یا واٹس ایپ ہاٹ لائن پر شکایات وصول کرتی ہے۔
یونٹ موصول ہونے والی معلومات کو یہ معلوم کرنے کے بعد علیحدہ کرتی ہے کہ آیا یہ فیکٹ چیک یونٹ کے دائرے میں آتی ہے۔
مجاز ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کی صداقت کی تصدیق کے بعد، فیکٹ چیک یونٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ترسیل کے لیے موزوں تخلیقی مواد کے ذریعے آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے معلومات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) کی حکمت عملی کا استعمال کرتی ہے۔
ایف سی یو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر حقائق کی جانچ پڑتال اور درست معلومات پوسٹ کرتا ہے۔
پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ (ایف سی یو ) حکومت ہند سے متعلق آن لائن مواد کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ آپریشن سندور کے دوران، پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ نے جھوٹے دعوؤں کی فوری جانچ پڑتال، مستند معلومات فراہم کرنے اور درست عوامی رابطے کو یقینی بنا کر آن لائن گردش کرنے والی غلط معلومات اور مخالفانہ بیانیے کا فعال طور پر مقابلہ کیا، اس طرح گمراہ کن اور بھارت مخالف بیانیے کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔
یہ جانکاری اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج راجیہ سبھا میں جناب سوجیت کمار کے ذریعہ اٹھائے گئے سوال کے جواب میں دی۔
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3616
(रिलीज़ आईडी: 2206807)
आगंतुक पटल : 7