امور داخلہ کی وزارت
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے گوا کی آزادی کے دن پر گوا کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کی
انہوں نے کہا کہ موجودہ نسل شاید یہ نہ جانتی ہو کہ 1961 تک ہندوستانیوں کو گوا جانے کیلئے اجازت لینی پڑتی تھی،ایسے بہت سے عظیم لوگوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی اور گوا کی آزادی کیلئے جدوجہد کی
ہمارے وطن پرستوں کی عظیم قربانیوں کے بعد گوا ہندوستان کا لازمی حصہ بن گیا
میں ان تمام عظیم روحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور سلام کرتا ہوں جنہوں نے گوا کی آزادی کیلئےبے حد تکلیفیں برداشت کیں
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2025 11:58AM by PIB Delhi
داخلی امور اور امداد باہمی کےمرکزی وزیر جناب امت شاہ نے گوا لبریشن ڈےکے موقع پرگوا کے عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے گوا کی آزادی کے دن پر گوا کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نسل شاید یہ نہیں جانتی کہ 1961 تک ہندوستانیوں کو گوا جانے کی اجازت لینی پڑتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پربھاکر ویدیہ، بالا رائے ماپاری، نانا جی دیش مکھ اور جگن ناتھ راؤ جوشی جیسے کئی عظیم لوگوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی اور گوا کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ گوا ہمارے محب وطنوں کی عظیم قربانیوں کے بعد ہندوستان کا اٹوٹ حصہ بن گیا۔دل کی گہرائیوں سے شکرگزاری کے ساتھ، میں ان تمام عظیم روحوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے گوا کی آزادی کیلئے شدید تکلیفیں برداشت کیں۔
ش ح۔ ک ا۔ م ش
U.NO.3563
(रिलीज़ आईडी: 2206451)
आगंतुक पटल : 12