ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میزورم کو پہلی بار ریلوے کے ذریعے گاڑیاں موصول ہوئیں، خطے کے ٹرانسپورٹیشن میں اہم سنگِ میل


ریلوے کے ذریعے 119 گاڑیاں سائرنگ پہنچیں،یہ تاریخی ریلوے نقل و حمل میزورم کے انفراسٹرکچر اور معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی

प्रविष्टि तिथि: 14 DEC 2025 3:36PM by PIB Delhi

سائرنگ ریلوے اسٹیشن نے اپنی تاریخ میں پہلی بار براہِ راست اندرونی آٹوموبائل ریک سنبھالی، جس میں گوہاٹی کے قریب چنگساری سے 119 ماروتی گاڑیاں لائی گئیں۔ یہ تاریخی نقل و حمل آئزول میں گاڑیوں کی دستیابی کو بڑھائے گی، طویل سڑک کے سفر پر انحصار کو کم کرے گی، اور میزورم کے آٹوموبائل سیکٹر بشمول ڈیلرز، سروس فراہم کنندگان اور صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی، جو ریاست کے انفراسٹرکچر اور اقتصادی ترقی میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ کامیابی بھارتی ریلوے کی ملک گیر رابطہ کاری کو بڑھانے، علاقائی ترقی کی حمایت کرنے اور شمولیتی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہے۔

آٹوموبائل انلوڈنگ

بیرا بی-سائرنگ ریلوے لائن میزورم کے لیے ایک اہم انفراسٹرکچر سنگِ میل ہے۔ یہ لائن مشکل اور چیلنجنگ علاقے سے بڑی محنت اور مہارت کے ساتھ گزار کر تعمیر کی گئی ہے، اس کی کل لمبائی 51.38 کلومیٹر ہے اور یہ 45 سرنگوں سے گزرتی ہے۔ یہ ریلوے لائن خطے کے دیگر حصوں کے ساتھ اسٹریٹجک انضمام کو مضبوط کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس لائن کا افتتاح محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 13 ستمبر 2025 کو کیاتھا۔ اس موقع پر انہوں نے آئزول (سائرنگ) اور دہلی (آنند وہار ٹرمینل) کے درمیان راجدھانی ایکسپریس، آئزول (سائرنگ) اور گوہاٹی کے درمیان میزورم ایکسپریس اور آئزول (سائرنگ) اور کولکتہ کے درمیان ایکسپریس ٹرین کا بھی افتتاح کیاتھا۔ اس کے ساتھ میزورم مکمل طور پر بھارت کے قومی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو گیاہے۔

نئی ٹرین سروسز پر مسافروں کا ردعمل بہت حوصلہ افزا رہا ہے۔ تینوں ٹرینیں زیادہ مسافروں کے ساتھ چل رہی ہیں:سائرنگ-آنند وہار ٹرمینل راجدھانی ایکسپریس 147فیصد، سائرنگ-گوہاٹی میزورم ایکسپریس 115فیصداور سائرنگ-کولکتہ ایکسپریس 139فیصد مسافر ان ٹرینوں کو سہولت بخش، معاشی طور پرسستی اور وقت کی بچت کرنے والی قرار دےرہے ہیں۔ ریلوے رابطہ کاری نے بڑے شہروں اور اقتصادی مراکز تک سفر کی سہولت میں اضافہ کیا ہے اور قریبی ریاستوں میں تعلیمی و طبی سہولیات تک رسائی کو بھی بہتر بنایا ہے۔

افتتاح کے فورا بعد بیرابی-سائرنگ لائن پر مال برداری کا کام شروع ہو گیا ۔  14 ستمبر 2025 کو پہلی مال برداری آسام سے آئزول تک 21 سیمنٹ ویگنوں کو لے کر گئی تھی ۔  تب سے اس راستے سے سیمنٹ ، تعمیراتی مواد ، آٹوموبائل ، ریت اور پتھر کے چپس جیسے ضروری سامان کی نقل و حمل ہوتی رہی ہے ۔

سائرنگ سے پارسل کی پہلی کھیپ بھی 19 ستمبر 2025 کو بک کی گئی تھی ، جب پارسل وین (سائرنگ-آنند وہار ٹرمینل راجدھانی ایکسپریس) کے ذریعے انتھوریم کے پھولوں کو آنند وہار ٹرمینل پہنچایا گیا تھا ۔  17 ستمبر اور 12 دسمبر 2025 کے درمیان کل 17 ریکوں کو سنبھالا گیا ۔  ان پیش رفتوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لائن ایک قابل اعتماد لاجسٹک کوریڈور بن رہی ہے ، جس سے نقل و حمل کی لاگت کم ہو رہی ہے اور میزورم کی اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد مل رہی ہے ۔

***

ش ح۔ش ت۔ ش ا

U. No-3159


(रिलीज़ आईडी: 2203910) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Nepali , Bengali-TR , Assamese , Odia , Tamil , Kannada