وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہندوستانی اسکواش ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی
प्रविष्टि तिथि:
15 DEC 2025 10:16AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستانی اسکواش ٹیم کو ایس ڈی اے ٹی اسکواش ورلڈ کپ- 2025 میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔
جناب مودی نے جوشنا چنپا، ابھے سنگھ، ویلاون سینتھل کمار اور اناہت سنگھ کی غیر معمولی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہ کہا کہ ان کی لگن، نظم و ضبط اور عزم نے ملک کے لیے بے پناہ فخرحاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی عالمی سطح پر ہندوستان کی کھیلوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ جیت ملک بھر کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو متاثر کرے گی اور ہندوستان کے نوجوانوں میں اسکواش کی مقبولیت کو مزید فروغ دے گی۔
جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
‘‘ایس ڈی اے ٹی اسکواش ورلڈ کپ- 2025 میں تاریخ رقم کرنے اور اپنا پہلا ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے پر ہندوستانی اسکواش ٹیم کو مبارکباد!
جوشنا چنپا، ابھے سنگھ، ویلاون سینتھل کمار اور اناہت سنگھ نے زبردست لگن اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی کامیابی نے پور ے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس جیت سے ہمارے نوجوانوں میں اسکواش کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
@joshnachinappa
@abhaysinghk98
@Anahat_Singh13”
*******
ش ح- ظ –ج
UR- No. 3157
(रिलीज़ आईडी: 2203885)
आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam