وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آسٹریلیا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی


وزیر اعظم نے اس اندوہناک واقعہ میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا

प्रविष्टि तिथि: 14 DEC 2025 5:23PM by PIB Delhi


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، آسٹریلیا کے بوندی ساحلِ سمندر پر   ہوئے خوفناک دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں یہودیوں کے ہنوکا تہوار کے پہلے دن جشن منارہے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس المناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے، جناب مودی نے بھارت کے عوام کی جانب سے ان تمام کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت  کیا ہے جنہوں نے اپنے اعزا کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ہندوستان گہرے دکھ کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کے لوگوں کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑا ہے۔

اس معاملے پر ہندوستان کے غیر متزلزل موقف کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کا رویہ رکھتا ہے اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کے خلاف عالمی نبردآزمائی کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا:

آسٹریلیا کے بوندی ساحل سمندر پر آج ہوئے خوفناک دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس میں یہودیوں کے تہوار ہنوکا کے پہلے دن جشن منا رہے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارت کے عوام کی جانب سے، میں ان خاندانوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے اعزا کو کھو دیا ہے۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ یکجہتی سے کھڑے ہیں۔ بھارت دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کا رویہ رکھتا ہے اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کے خلاف نبردآزمائی کی حمایت کرتا ہے۔

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3133


(रिलीज़ आईडी: 2203748) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Assamese , Bengali , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Kannada