وزیراعظم کا دفتر
جناب شیوراج پاٹل کے انتقال پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 10:26AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب شیوراج پاٹل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک تجربہ کار لیڈر بتایا جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمات کے لیے وقف کردی۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جناب پاٹل کے انتقال سے غمزدہ ہیں، جنہوں نے اپنی طویل اور ممتاز عوامی زندگی کے دوران مختلف حیثیتوں میں جس میں ایم ایل اے، ایم پی، مرکزی وزیر، مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور ایوان زیریں - لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر ملک کی خدمت کی۔ جناب پاٹل سماجی بہبود کے لیے اپنی وابستگی اور جمہوری اقدار کے لیے اپنی ثابت قدمی کے لیے جانے جاتے تھے۔
وزیر اعظم نے جناب پاٹل کے ساتھ برسوں کے دوران اپنی بہت سی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تازہ ترین ملاقات چند ماہ قبل ہوئی تھی جب جناب پاٹل ان کی رہائش گاہ پرآئے تھے۔
ایکس پر الگ الگ پوسٹس میں، جناب مودی نے لکھا:
‘‘ جناب شیوراج پاٹل جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ وہ ایک تجربہ کار لیڈر تھے، جنہوں نے اپنی طویل عوامی زندگی کے دوران ایم ایل اے، ایم پی، مرکزی وزیر، مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر کے ساتھ ساتھ ایوان زیریں-لوک سبھا کے اسپیکر کےطور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ معاشرے کی فلاح و بہبود میں اپنا تعاون اور خدمات کا جذبہ رکھتے تھے۔ میں نے ان کے ساتھ کئی برسوں کے دوران بہت سی بات چیت کی ہے، سب سے تازہ ترین تب ہوئی تھی جب وہ چند ماہ قبل میری رہائش گاہ پر آئے تھے۔ اوم شانتی !!!’’
*******
ش ح- ظ – ع ن
UR- No. 3016
(रिलीज़ आईडी: 2202740)
आगंतुक पटल : 5