وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کی سہولیات کے لیے پُر عزم


حال ہی میں  پرنٹ میڈیا اشتہارات کی شرح میں  26 فی صد  اضافہ

प्रविष्टि तिथि: 10 DEC 2025 4:27PM by PIB Delhi

حکومت ہند صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پُر عزم ہے ۔ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) سے تسلیم شدہ صحافی اپنے اور اپنے  کنبے کے افراد کے لیے ، ملک بھر میں سنٹرل گورنمنٹ ہیلتھ اسکیم (سی جی ایچ ایس) کی سہولیات کے تحت آتے ہیں ۔

اس میں سرکاری/سی جی ایچ ایس پینل میں شامل نجی اسپتالوں میں سی جی ایچ ایس شرحوں پر ان کا علاج شامل ہے ۔

جرنلسٹ ویلفیئر اسکیم (جے ڈبلیو ایس)

حکومت ، صحافی کی موت کی وجہ سے شدید مشکلات کی صورت میں صحافیوں/میڈیا اہلکاروں یا ان کے اہل خانہ کو ایک بار کی مدد فراہم کرنے کے لیے جرنلسٹس ویلفیئر اسکیم (جے ڈبلیو ایس) نافذ کرتی ہے ۔

ان صحافیوں کو بھی ریلیف دی جاتی ہے  ، جو مستقل معذوری کا شکار ہیں   یا جن کی فہرست میں  شامل بڑی بیماریوں کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ان صحافیوں کو مزید مالی مدد فراہم کی جاتی ہے  ، جنہیں حادثات کی وجہ سے شدید چوٹوں کا سامنا  کرنے کے سبب اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

پی آئی بی   کے تسلیم شدہ اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے  غیر تسلیم شدہ صحافیوں  کو بھی  ،  اس اسکیم کے تحت شامل کیا گیا ہے ۔

جے ڈبلیو ایس اسکیم کے تحت حکومت نے 15-2014 ء  سے  25-2024 ء  تک 402 صحافیوں/میڈیا اہلکاروں یا ان کے  کنبوں کو مالی امداد فراہم کی ہے۔

جہاں تک   ’’ مانیتا  پراپت پتر کار   کلیان سمیتی دلّی ‘‘   سے موصول ہونے والی نمائندگی کا تعلق ہے ،  بھارت میں اخبارات پریس اینڈ پیریڈکلز رجسٹریشن ایکٹ، 2023 اور اس کے 2024 کے  ضابطوں کے تحت رجسٹرڈ ہیں ،  جس  میں پریس سیوا پورٹل رجسٹریشن کے لیے ایک آسان ، قابل رسائی آن لائن نظام فراہم کرتا ہے ۔

سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشنز (سی بی سی) پرنٹ میڈیا اشتہارات کو شفاف طریقے سے جاری کرتا ہے اور حال ہی میں اشتہارات کی شرح میں 26 فی صد  تک اضافہ کیا ہے ۔

سی بی سی ، پی آئی بی ، اور پریس کونسل آف انڈیا کی کمیٹیوں میں نامزدگیاں متعلقہ پالیسی رہنما خطوط کے مطابق کی جاتی ہیں ۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں اطلاعات و نشریات  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر ایل مروگن نے جناب اروند گنپت ساونت اور جناب سنجے اتم راؤ دیشمکھ کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں  فراہم کیں ۔

..........

) ش ح –    ا ع خ    -  ع ا )

U.No. 2825


(रिलीज़ आईडी: 2201755) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Punjabi , Odia , Tamil , Telugu , Kannada