وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حکومت نے پرنٹ میڈیا کے لیے معاونت بڑھائی اور اشتہاری شرحوں میں ترمیم کی


اخراجات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اخبارات کو ڈیجیٹل دور میں مقابلہ کرنے میں مدد دینے کے لیے ترمیم شدہ شرح متعارف کرائی گئی ہے

प्रविष्टि तिथि: 10 DEC 2025 3:43PM by PIB Delhi

حکومت نے 11 نومبر 2021 کو پرنٹ میڈیا کے لیے اشتہارات کی شرحوں میں ترمیم کی جانچ پڑتال اور سفارش کرنے کے لیے 9 ویں ریٹ اسٹرکچر کمیٹی (آر ایس سی) تشکیل دی ۔

کمیٹی نے انڈین نیوز پیپر سوسائٹی (آئی این ایس) آل انڈیا سمال نیوز پیپرز ایسوسی ایشن (اے آئی ایس این اے) اسمال-میڈیم-بگ نیوز پیپرز سوسائٹی (ایس ایم بی این ایس) اور بڑی ، درمیانی اور چھوٹی اشاعتوں کے دیگر نمائندوں سمیت اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کیا ۔

کمیٹی نے پرنٹ میڈیا کے آپریشن پر اثر انداز ہونے والے مختلف لاگت کے عوامل کا جائزہ لیا، جن میں اخبار کے کاغذ کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی کے رجحانات، پروسیسنگ اور پیداوار کے اخراجات، ملازمین کی اجرت کی واجبات، درآمد شدہ کاغذ کی قیمتیں اور دیگر متعلقہ عوامل شامل ہیں۔

ان جائزوں کی بنیاد پر، کمیٹی نے متفقہ سفارشات پیش کیں، جنہیں حکومت نے قبول کر لیا۔

حکومت نے کمیٹی کی سفارشات سے اتفاق کیا، جن میں رنگین اشتہارات کے لیے پریمیم شرح، ترجیحی پوزیشننگ وغیرہ شامل ہیں۔

اشتہاری شرحوں  میں نظر ثانی بڑھتی ہوئی لاگت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں سے پرنٹ میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقابلے کی مناسبت سے کی گئی ہے۔

آمدنی میں اضافہ پرنٹ میڈیا کے آپریشن کو برقرار رکھنے اور مقامی خبری ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے میں مدد دے گا۔ بہتر مالی استحکام پرنٹ میڈیا اداروں کو بہتر مواد تیار کرنے میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنائے گا، جس سے عوامی مفاد کی بہتر خدمت ممکن ہوگی۔

پرنٹ میڈیا کی ایک متنوع میڈیا منظرنامے میں مسلسل اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، حکومت کا مقصد یہ ہے کہ اپنے مواصلاتی اور معلوماتی پیغامات کو شہریوں تک زیادہ مؤثر طریقے سے پہنچایا جا سکے۔

یہ معلومات اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے جناب سریش کمار شیتکر ، جناب وجے کمار عرف وجے وسنت اور جناب مانیکم ٹیگور بی کے ذریعے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں آج لوک سبھا میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔م ش)

U. No.2814


(रिलीज़ आईडी: 2201634) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Assamese , Punjabi , Odia , Telugu , Kannada