وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

منصفانہ مسابقت اور درست ٹیلی ویژن ریٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے ٹی آر پی کے رہنما خطوط کے مسودے پر حکومت نے ترمیم کی  


ناظرین کی متنوع اور بدلتی ہوئی میڈیا کے استعمال کی عادات کی عکاسی کرنے والا نیا نظام

प्रविष्टि तिथि: 10 DEC 2025 3:45PM by PIB Delhi

ہندوستان میں ٹیلی ویژن کی درجہ بندی ہندوستان میں ٹیلی ویژن کی درجہ بندی کرنے والی ایجنسیوں کے لیے پالیسی رہنما خطوط ، 2014 کے تحت ہوتی ہے ۔

02.07.2025 کو حکومت نے عوامی مشاورت کے لیے ان رہنما خطوط میں ڈرافٹ ترمیم شائع کی۔ تجویز کردہ ترامیم کا مقصد یہ ہے کہ منصفانہ مقابلہ ممکن بنایا جائے، زیادہ درست اور نمائندہ ڈیٹا حاصل کیا جا سکے، اور یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ٹی آر پی نظام ملک بھر میں ناظرین کی متنوع اور ارتقا پذیر میڈیا کے استعمال کی عادات کی عکاسی کرے۔

ان آراء کا جائزہ لینے کے بعد، عوامی مشاورت کے لیے نظر ثانی شدہ ڈرافٹ ترمیم 06.11.2025 کو شائع کی گئی ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے ڈاکٹر کرسن نامدیو اورجناب چرنجیت سنگھ چنی کے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں آج لوک سبھا میں فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔م ش)

U. No.2812


(रिलीज़ आईडी: 2201609) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Assamese , Tamil , Telugu , Kannada