نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی. پی. رادھا کرشنن نے یونیسکو کی طرف سے دیپاولی کو غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیے جانے کا خیر مقدم کیا
प्रविष्टि तिथि:
10 DEC 2025 12:54PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ، ہندجناب سی.پی.رادھا کرشنن نے دیپاولی کو غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کے یونسکو کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی شناخت، ہر بھارتی کے لیے فخر کا ایک اہم لمحہ ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دیپاولی صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ایک تہذیبی مظہر ہے جو قوم کو متحد کرتا ہے اور اس کی گونج دنیا بھر میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار بھارت کی کثیرثقافتی،تکثیریت اور سماجی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے اور امید، ہم آہنگی، تاریکی پر روشنی اور ادھرم پردھرم کی فتح کا لازوال پیغام دیتاہے۔
جناب سی.پی.رادھا کرشنن نے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اعزاز بھارت کے بھرپور ثقافتی ورثے اور انسانیت کے لیے اس کے دیرپا پیغام کا جشن ہے۔
***
ش ح۔ ع ح ۔ ش ا
U. No-2789
(रिलीज़ आईडी: 2201380)
आगंतुक पटल : 9