وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے پر خصوصی بحث کے دوران لوک سبھا میں اپنے تبصرے کی جھلکیاں شیئر کیں
प्रविष्टि तिथि:
08 DEC 2025 4:44PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے پر خصوصی بحث کے دوران لوک سبھا میں اپنے تبصرے کی جھلکیاں شیئر کیں ۔
ایکس پراپنے ایک علیحدہ پوسٹ میں جناب مودی نے کہا ؛
‘‘جس منتر اور نعرہ نے ملک کی تحریک آزادی کو توانائی اور تحریک دی اور قربانی اور کفایت شعاری کا راستہ دکھایا، اس وندے ماترم کو یاد کرنا ہم سب کی خوش قسمتی ہے ۔ ’’
‘‘جب انگریزوں کے قومی گیت کو گھر گھر پہنچانے کی سازش کی گئی تو بنکم بابو نے چیلنج کیا اور وندے ماترم کا جنم ہوا ۔ ’’
‘‘وندے ماترم نے اس خیال کو دوبارہ زندہ کیا جو ہزاروں سالوں سے ہندوستان کے تانے بانے میں پیوست تھا ۔ ’’
‘‘1905 میں جب انگریزوں نے بنگال کی تقسیم کا گناہ کیا تو وندے ماترم چٹان کی طرح کھڑا رہا ۔ ’’
‘‘بھارت ماتا کے بے شمار بہادر جانبازوں نے وندے ماترم گاتے ہوئے خود کو پھانسی کے پھندے سےلٹکا لیا تھا ۔ آخری لمحے تک وندے ماترم ہی ان کی زبان پر تھی ۔ ’’
‘‘وندے ماترم نے ہندوستان کو خود کفالت کا راستہ بھی دکھایا ۔ یہ بیرونی کمپنیوں کو چیلنج کرنے کا منتر بن گیا ، اس طرح آزادی کے منتر کو سودیشی کے منتر کی طرف بھی بڑھایا گیا ۔’’
‘‘اس لیے آج یہ جاننا ضروری ہے کہ پچھلی صدی میں وندے ماترم کے اس عظیم نعرے کے ساتھ نا انصافی اور اعتماد شکنی کیوں ہوئی۔’’
‘‘خوشنودی کی سیاست کے دباؤ میں کانگریس وندے ماترم کی تقسیم کے سامنے جھک گئی ، اسی وجہ سے کانگریس کو ایک دن تقسیم ہند کے سامنے جھکنا پڑا۔’’
****
(ش ح ۔ع ح ۔اش ق)
U. No. 2647
(रिलीज़ आईडी: 2200537)
आगंतुक पटल : 7