وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے ہندوستانی روایات اور اقدار کو فروغ دینے کے لئے دوردرشن پر نشر ہونے والے ‘سوپربھاتم’ پروگرام کی ستائش کی

प्रविष्टि तिथि: 08 DEC 2025 9:03AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم نے دوردرشن پر نشر ہونے والے ‘سوپربھاتم’ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ صبح کا آغاز تازگی اور توانائی کے ساتھ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام یوگا سے لے کرہندوستانی طرزِ زندگی کے مختلف پہلوؤں تک متنوع موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پروگرام، جس کی جڑیں ہندوستانی روایات اور اقدار میں پیوست ہیں،  علم، ترغیب اور مثبتیت کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ‘سوپربھاتم’ پروگرام میں شامل خصوصی حصے‘سنسکرت سوبھاشتم’ کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حصہ ہندوستان کی ثقافت اور وراثت کے بارے میں نئی آگہی پھیلانے میں مدد دیتا ہے۔

وزیر اعظم نے ناظرین کے ساتھ آج کے ‘سوبھاشتم’  پروگرام کااشتراک  کیا۔

ایک الگ پوسٹ میں وزیراعظم نے ایکس  پر کہا؛

‘‘دوردرشن پر نشر ہونے والا ‘سوپربھاتم’ پروگرام صبح-صبح تازگی بھرا احساس دیتا ہے۔ اس میں یوگا سے لے کر ہندوستانی طرزِ زندگی تک مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جاتی ہے۔ ہندوستانی روایات اور اقدار پر مبنی یہ پروگرام علم، ترغیب اور مثبتیت کا ایک شاندار سنگم ہے۔’’

https://www.youtube.com/watch?v=vNPCnjgSBqU


 

‘‘سوپربھاتم’’ پروگرام کے ایک خاص حصے کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرنا چاہوں گا۔ یہ ہے ’سنسکرت سوبھاشت‘۔ اس کے ذریعے ہندوستانی ثقافت اور وراثت کے بارے میں ایک نئی آگاہی پیدا ہوتی ہے۔ یہ ہے آج کا ‘سوبھاشت’…’’

 

 

 

 

            ***

ش ح۔م ش۔ف ر

U-2590

                          


(रिलीज़ आईडी: 2200232) आगंतुक पटल : 23
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Bengali , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam