امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے عزت مآب پرمکھ سوامی مہاراج جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
سادگی، خدمت اور شفقت کا مظہر، عزت مآب پرمکھ سوامی مہاراج جی کے خیالات اور علم کا دائرہ وسیع تھا
ان سے جب بھی گفتگو ہوتی، نئی تحریک اور توانائی فراہم ہوتی تھی
سوامی مہاراج جی نے انسانیت کو آستھا اور بھگوان سے جوڑنے کا کام کیا
بھگوان سوامی نارائن کی تعلیمات کو عوام تک پہنچانے والے پرمکھ سوامی مہاراج جی کی محض یاد دہی سے ، ذہن سکون اور احترام سے بھرجاتا ہے
प्रविष्टि तिथि:
07 DEC 2025 3:07PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے پرم پوجیہ پرمکھ سوامی مہاراج جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا، "میں سادگی، خدمت اور ہمدردی کے مظہر پرم پوجیہ پرمکھ سوامی مہاراج جی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتا ہوں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ سوامی جی کے خیالات اور علم کا دائرہ اتنا وسیع تھا کہ ان کے ساتھ ہونے والی ہر بات چیت نئی تحریک اور توانائی فراہم کرتی تھی۔ میری خوش قسمتی تھی کہ مجھے ان سے ملنے، بات کرنے اور وقت گزارنے کا موقع ملا۔ سوامی مہاراج جی نے انسانیت کو آستھا اور بھگوان سے جوڑنے کا کام کیا۔ بھگوان سوامی نارائن کی تعلیمات کو عوام تک پہنچانے والے پرمکھ سوامی مہاراج جی کی محض یاد دہی سے ، ذہن سکون اور احترام سے بھرجاتا ہے۔
***
U.No: 2577
ش ح۔ح ن۔س ا
(रिलीज़ आईडी: 2200015)
आगंतुक पटल : 10