مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
حکومت نے سنچار ساتھی ایپ کی لازمی پری انسٹالنگ کو ہٹا دیاہے
प्रविष्टि तिथि:
03 DEC 2025 3:00PM by PIB Delhi
حکومت نے تمام شہریوں کو سائبر سیکورٹی تک رسائی فراہم کرنے کے ارادے سے تمام اسمارٹ فونز پر سنچار ساتھی ایپ کو پہلے سے انسٹال کرنا لازمی قرار دیا تھا ۔ ایپ محفوظ ہے اور خالصتا سائبر دنیا میں غلط عناصر سے شہریوں کی مدد کرنے کے لیے ہے ۔
یہ صارفین کو خود کی حفاظت کرتے ہوئے اس طرح کے غلط عناصر اور کارروائیوںکی اطلاع دینے میں تمام شہریوں کے ذریعے ’’جن بھاگیداری‘‘ میں مدد کرتا ہے ۔ ایپ میں صارفین کی حفاظت کے علاوہ کوئی اور فنکشن نہیں ہے اور وہ جب چاہیں ایپ کو ہٹا سکتے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے اس بات کی وضاحت کی گئی ہے ۔
اب تک 1.4 کروڑ صارفین اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں اور روزانہ دھوکہ دہی کے 2000 واقعات کی معلومات میں اپنا رول ادا کررہے ہیں ۔ صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ایپ کو انسٹال کرنے کا مینڈیٹ اس عمل کو تیز کرنے اور کم باخبر شہریوں کو آسانی سے ایپ دستیاب کرانے کے لیے تھا ۔ محض پچھلے ایک دن میں ، 6 لاکھ شہریوں نے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اندراج کیا ہے جو اس کے استعمال میں 10 گنا اضافہ ہے ۔ یہ مذکورہ ایپ پر شہریوں کے اعتماد کی تصدیق ہے جو حکومت کی طرف سے انہیں فراہم کردہ اپنی حفاظت کے لیے ہے ۔
سنچار ساتھی کی بڑھتی ہوئی قبولیت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے موبائل مینوفیکچررز کے لیے پہلے سے انسٹال کرنے کو لازمی نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
*********************
(ش ح۔ ش م۔ش ہ ب)
Urdu-2284
(रिलीज़ आईडी: 2198180)
आगंतुक पटल : 16