امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلہ اور باہمی تعاون  کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نےآسام کے یوم ِتاسیس کے موقع پر آسام کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی


یہ موقع آہوم دور کی شان کو یاد کرتا ہے اور آسام کی بھرپور ثقافت کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرتا ہے، جس پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے

گزشتہ نو برسوں  میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، این ڈی اے حکومت نے امن کے دور کا آغاز کیا ہے، آسام کو ترقی اور تعلیم کے مرکز میں تبدیل کیا ہے، اور اس ترقی کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے

دعا ہے کہ یہ دن ہمارے اتحاد کے بندھنوں کو مزید مضبوط کرے اور ہماری ثقافت کے ساتھ ہمارا تعلق مزید گہرا کرے

प्रविष्टि तिथि: 02 DEC 2025 12:28PM by PIB Delhi

داخلہ اور  باہمی تعاون  کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آسام کے یومِ تاسیس کے موقع پر آسام کے بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کی۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا، "آسام کے یومِ تاسیس کے موقع پر آسام کے بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ موقع آہوم دور کی شان کو یاد کرتا ہے اور آسام کی بھرپور ثقافت کی حفاظت کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرتا ہے، جس پر ہر ہندوستانی کو بہت فخر ہے۔"

داخلہ اور  باہمی تعاون  کے مرکزی وزیر نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں  میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے امن کے دور کا آغاز کیا ہے، آسام کو ترقی اور تعلیم کا مرکز بنایا ہے اور اس ترقی کو جاری رکھنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ دعا ہے کہ یہ دن ہمارے اتحاد کے بندھنوں کو مزید مضبوط کرے اور ہماری ثقافت کے ساتھ ہمارا تعلق مزید گہرا کرے۔

************

ش ح-س ک-ج ا

 U. No.: 2178   


(रिलीज़ आईडी: 2197461) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali-TR , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu