iffi banner

تھلائیور کے سنیما میں پچاس سال مکمل — 56ویں آئی ایف ایف آئی میں رجنی کانتھ کو اعزاز پیش


’’اگر مجھے سو جنم بھی ملیں… تو میں ہر بار رجنی کانتھ ہی بن کر پیدا ہونا چاہوں گا‘‘، سپر اسٹار کا اظہارِ جذبات

بھارت کے 56ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ہندوستانی سنیما کے ایک تاریخی سنگِ میل کا جشن منایاگیا، جب عظیم اداکار جناب رجنی کانتھ کو فلمی صنعت میں پچاس سال مکمل کرنے پر خصوصی اعزاز پیش کیا گیا۔

محبت سے تھلائیور کے نام سے یاد کئے جانے والے جناب رجنی کانتھ نے اپنی پُرکشش اسکرین موجودگی، منفرد انداز اور یادگار اداکاری کے ذریعے نسل در نسل ناظرین کو مسحور کیا ہے۔

اختتامی تقریب کا حصہ رہی اس اعزازی پیشکش میں جناب رجنی کانتھ کے ہندوستانی سنیما میں بے مثال کردار کو سراہا گیا—نہ صرف تمل فلموں میں بلکہ ہندی، تلگو اور کناڈا فلموں میں بھی۔170 سے زائد فلموں کا شاندار سرمایہ رکھنے والے اس سپر اسٹار نے مقبول ثقافت پر ایک لازوال اثر چھوڑا ہے، اور اپنے فن کے اعتراف میں انہیں متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے، جن میں پدما بھوشن (2000)، پدما وبھوشن (2016) اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ (2020) شامل ہیں۔

 

 

گوا کے وزیرِ اعلیٰ جناب  پرمود ساونت نے جناب رجنی کانتھ کو شال اور یادگاری مومنٹو پیش کرکے انہیں اعزاز بخشا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایل. مورگن (وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور)، جناب  سنجے جاجو (سیکریٹری، وزارت اطلاعات و نشریات)، اور اداکار جناب  رنویر سنگھ بھی موجود تھے۔

اعزاز وصول کرتے ہوئے جناب  رجنی کانتھ نے مرکزی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچاس سال پیچھے مڑ کر دیکھنے پر صرف دس یا پندرہ سال جیسے محسوس ہوتے ہیں، کیونکہ انہیں سنیما اور اداکاری سے بےحد محبت ہے۔
سپر اسٹار نے جذباتی انداز میں کہا: اگر مجھے سو جنم بھی ملیں، تو میں ہر بار رجنی کانتھ ہی بن کر پیدا ہونا چاہوں گا۔

 

اس جشن کے ذریعے آئی ایف ایف آئی 2025 نے ایک ایسی ثقافتی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جس کی فنکاری نے زبان اور جغرافیے کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے فلم سازوں اور ناظرین دونوں کو یکساں طور پر متاثر کیا ہے۔
یہ گولڈن جوبلی نہ صرف جناب رجنی کانتھ کے لیے ایک ذاتی سنگِ میل ہے، بلکہ اس بات کی گواہی بھی دیتی ہے کہ ہندوستانی مقبول ثقافت کی تشکیل میں سنیما کس قدر تبدیلی لانے والی طاقت رکھتا ہے۔

آئی ایف ایف آئی کے بارے میں

سال1952 میں قائم ہونے والا بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا قدیم ترین اور سب سے بڑا سنیمائی جشن تصور کیا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، حکومت گوا کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیمائی مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، جہاں بحال شدہ کلاسیکی فلمیں دلیرانہ تجرباتی سنیما سے ملتی ہیں اور لیجنڈری فلم ساز نئے اور بے خوف تخلیق کاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا ئے ہوئے نظر آتے ہیں۔آئی ایف ایف آئی کی اصل پہچان اس کا متنوع امتزاج ہے۔ بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹر کلاسز، خراجِ عقیدت پیش کرنے والے سیشن، اور پرجوش ’’ویوز فلم بازار‘‘، جہاں تخلیقی خیالات، معاہدے اور اشتراکات پروان چڑھتے ہیں۔ گوا کے دلکش ساحلی پس منظر میں 20 سے 28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، اختراعات اور آوازوں کی ایک چمکتی دمکتی دنیا پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے، ایک ایسا دل موہ لینے والا جشن جو عالمی سطح پر ہندوستانی تخلیقی صلاحیتوں کی شاندار نمائندگی کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے، پر کلک کریں:

FFI Website: https://www.iffigoa.org/

PIB’s IFFI Microsite: https://www.pib.gov.in/iffi/56/

PIB IFFIWood Broadcast Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

X Handles: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji

****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 2025  )


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2196284   |   Visitor Counter: 5