iffi banner

چھپّنواں آئی ایف ایف آئی اختتام پذیر، مگر سنیما کا جادو ہمیشہ قائم رہے گا!


ویتنامی فلم ’اسکن آف یوتھ‘ نے 56ویں آئی ایف ایف آئی میں باوقار گولڈن پیکاک ایوارڈ اپنے نام کرلیا

فلمیں اجتماعی شعور تشکیل دیتی ہیں، سماجی تبدیلی کو تحریک بخشتی ہیں، ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتی ہیں اور بھارت کی متنوع سماج میں اتحاد کو فروغ دیتی ہیں: گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت

ویوز فلم بازار میں1,050 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار۔ خواتین ہدایت کاروں کی 50 فلموں کی نمائش، جو فلموں میں ناری شکتی کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے: وزیر مملکت (اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور) ڈاکٹر ایل. مورگن

’’یہ اعزاز فلم صنعت کے نام ہے:‘‘ رجنی کانت کو سنیما میں 50سال مکمل کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا

سنتوش دواکھر کو مراٹھی فلم ’گونڈھل‘ میں اپنی ہدایت کاری پر سلور پیکاک ایوارڈ ملا

اوبی مار ریوس کو بہترین مرد اداکار اور جاراسوفیا اوستن کو بہترین خاتون اداکار کا سلور پیکاک ایوارڈ دیا گیا

ایرانی فلم ساز حسام فرہامند اور ایسٹونیا کے فلم ساز تونِس پل کو نومنتخب فلم ساز کے بہترین ڈیبیو فیچر فلم ایوارڈ کا مشترکہ فاتح قرار دیا گیا

#IFFIWood، 28 نومبر 2025

جیسے ہی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف) 2025  کے پردے آج شام گوا کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں گرے، اختتامی تقریب جسے دلکش ثقافتی مظاہروں نے روشن کیا اور دنیا بھر کی فلمی شخصیات کی موجودگی نے چار چاند لگا دیے—اس محبوب فلمی، ثقافتی اور قصہ گوئی کے جشن کے ایک اور شاندار ایڈیشن کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے، جبکہ اس بڑے فلم فیسٹیول کے اگلے باب کے لیے اُمیدیں ابھی سے پروان چڑھنے لگی ہیں۔

گزشتہ نو دنوں کے دوران طاقتور کہانیوں اور جاندار اداکاری نے گوا بھر میں فیسٹیول کے مختلف مقامات پر سلور اسکرینوں اور اسٹیجوں کو روشن کیے رکھا، جس نے ناظرین کو مسحور کر دیا اور تخلیقی فنون کے آفاقی جذبے کو اجاگر کیا۔

ابھرتے ہوئے اور نامور فنکاروں کے ریڈ کارپٹ لمحات، شاندار ثقافتی پیشکشیں اور ممتاز شخصیات کے ساتھ ساتھ نئے دریافت شدہ فلمی ٹیلنٹ کو ایوارڈز کے ذریعے سراہنا، ان سب نے اس شام کو فلمی شائقین کے لیے یادگار بنا دیا۔

فیسٹیول کا اختتام کلوزنگ فلم ’’اے یوسفل گھوسٹ‘‘ کی اسکریننگ کے ساتھ ہوا، جس کے ہدایت کار راچاپوم بون بُنچا چوکے ہیں، یہ ایک ماورائی تخلیق ہے جسے کئی عالمی فلم فیسٹیولز اور ایوارڈز میں داد و تحسین حاصل ہوئی ہے۔

تقریبِ اختتام کے جشن کے دوران سب سے اہم لمحہ وہ تھا جب بے چینی سے منتظر ایوارڈز کا اعلان کیا گیا، یہ ایوارڈز اُن باکمال تخلاق کاروں اور شاندار فنکاروں کو خراجِ تحسین ہیں جو اپنی فنکارانہ مہارت سے ناظرین کو مسحور کرتے ہیں۔

آشلی مے فیئر کی ہدایت کردہ ’اسکن آف یوتھ‘ نے بہترین فیچر فلم کے لیے باوقار گولڈن پیکاک ایوارڈ جیت لیا

ویتنامی فلم ’اسکن آف یوتھ‘ جسے آشلی مے فیئر نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے، انٹرنیشنل مقابلہ جاتی سیکشن میں بہترین فیچر فلم قرار پائی اور یوں 56ویں آئی ایف ایف آئی میں باوقار گولڈن پیکاک اپنے نام کرلیا۔

اپنی پُراثر کہانی کے ذریعے فلم ایک مضبوط پیغام دیتی ہے، انسانیت کا احساس، روشنی بکھیرنے کا جذبہ اور خاموشی کو چیلنج کرنے کا حوصلہ۔ فلم کے تمام عناصر، بہترین موسیقی، ہنرمند ایڈیٹنگ اور خوبصورت پیشکش، ایک ساتھ مل کر شاندار تاثر پیدا کرتے ہیں۔

جیوری نے اس فلم کو اس طرح بیان کیا: جرأت مند اور دلیر، حیرت انگیز اور دلکش۔ فلم میں دکھایا گیا محبت اور قربانی کا جذبہ ہمیں ایسی زندگی سے روشناس کراتا ہے جس سے ہم میں سے بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں، اور اسی وجہ سے یہ فلم دیر تک یادوں میں بسی رہے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-1YHTU.jpg

سنتوش دواکھر، مراٹھی فلم ’گونڈھل‘ کے ڈائریکٹر، بہترین ہدایت کار کے لیے سلور پیکاک کے حقدار قرار

مراٹھی فیچر فلم گونڈھلنے 56ویں آئی ایف ایف آئی میں اپنے ڈائریکٹر سنتوش دواکھر کے لیے بہترین ہدایت کار کا سلور پیکاک ایوارڈ حاصل کیا۔

ثقافتی روایات کے گہرے پس منظر میں سجائی گئی اس کہانی میں ہدایت کار سنتوش دواکھر نے ایک سینماٹک شاہکار تخلیق کیا ہے۔ جیوری نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دلکش داستان ہے جو ناظرین کو پوری فلم کے دوران اپنی نشستوں کے کنارے پر بٹھائے رکھتی ہے اور توقعات سے بڑھ کر حیران کرتی ہے۔

جیوری نے مزید کہا کہ ’گونڈھل‘ حقیقی دنیا میں بسائی گئی شیکسپیئر جیسی تمثیل محسوس ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-2UYQR.jpg

اوبی مار ریوس، ہسپانوی فلم ‘اے پوئٹ’ کے مرکزی اداکار، بہترین مرد اداکار کے لیے سلور پیکاک کے حقدار قرار

ہسپانوی فلم ’اے پوئٹ‘ کے مرکزی اداکار اوبی مار ریوس کو 56ویں آئی ایف ایف آئی میں بہترین مرد اداکار کے سلور پیکاک ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم میں فن اور بقا کے ازلی ٹکراؤ کو ایک منفرد اور غیر متوقع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ جیوری نے اپنے بیان میں کہا کہ فلم میں اوبی مار ریوس کی پہلی بہترین اداکاری کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں وہ ایک شکست خوردہ اور اذیت زدہ شاعر کا کردار ادا کرتے ہیں جو شدید جذباتی بحران کا شکار ہوتا ہے، یہاں تک کہ ایک باصلاحیت نوعمر لڑکے سے ملاقات اس کی زندگی بدل دیتی ہے۔

جیوری نے مزید کہا کہ فلم اور اوبی مار ریوس کی اداکاری نہایت پُراثر، حوصلہ افزا اور آخرکار دل کو مسحور کر دینے والی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-3RX6P.jpg

جارا صوفیا اوستن، سلووینیائی فلم لٹل ٹربل گرلز کی مرکزی اداکارہ، بہترین خاتون اداکار کے لیے سلور پیکاک کی حقدار قرار

سلووینیائی فلم  لٹل ٹربل گرلز کی مرکزی اداکارہ جارا صوفیا اوستن کو ان کی بےحد لطیف، نہایت پُرخلوص اور گہرے اظہار پر مبنی اداکاری کے لیے 56ویں آئی ایف ایف آئی میں بہترین خاتون اداکار کا سلور پیکاک ایوارڈ دیا گیا۔

جیوری نے ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی سادہ، سچے اور نہایت باریک جذباتی اظہار اور نازک اشاروں کے ذریعے بہت کچھ بیان کر جاتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-28at9.48.13PMX3RD.jpeg

بہترین خاتون اداکارہ کا سلور پیکاک جارا صوفیا اوستن کی جانب سے فلم لٹل ٹربل گرلز کے پروڈیوسر نے وصول کیا

 

اکینولا ڈیوس جونیئر، ہدایت کار مائی فادرز شیڈو، خصوصی جیوری ایوارڈ کے حقدار قرار

برطانوی۔نائیجیرین فلم ساز اکینولا ڈیوس جونیئر کو 56ویں آئی ایف ایف آئی میں اپنی فلم  مائی فادرز شیڈو کے لیے خصوصی جیوری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جیوری نے ہدایت کار اور اسکرین پلے رائٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کی گرم جوش آغوش کے مرکز میں نہایت نجی لمحات اور چھوٹے مگر معنی خیز اشارے موجود ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-4CF9K.jpg

ایرانی فلم ساز حسام فرہامند (فلم: مائی ڈاٹرز ہیئر – راحہ) اور ایسٹونین فلم ساز تونِس پِل (فلم: فرینک) مشترکہ طور پر بہترین ڈیبیو فیچر فلم ڈائریکٹر ایوارڈ کے حقدار قرار

ایرانی فلم ساز حسام فرہامند اپنی پہلی فلم ’’ مائی ڈاٹرز ہیئر (راحہ)‘‘ کے لیے اور ایسٹونیا کے فلم ساز تونِس پِل اپنی پہلی فیچر فلم ’’فرینک ‘‘ کے لیے 56ویں آئی ایف ایف آئی میں بہترین ڈیبیو فیچر فلم آف اے ڈائریکٹر ایوارڈ کے مشترکہ فاتح قرار دیے گئے ہیں۔

جیوری نے دونوں فلموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں فلمیں اپنی شان میں بلند ہیں اور اپنی غیرمعمولی مہارت سے جیوری کو یکساں طور پر متاثر کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-58GIW.jpg

کرن سنگھ تیاگی، ہندی فلم کیسری چیپٹر 2 کے ڈائریکٹر، ’بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر آف انڈین فیچر فلم ایوارڈ‘ کے حقدار قرار

56ویں آئی ایف ایف آئی میں کرن سنگھ تیاگی کو ان کی پہلی فلم ’’ کیسری چیپٹر 2 ‘‘ کے لیے یہ اعزاز دیا گیا۔ انڈین پینوراما جیوری نے فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اداکاروں اور تمام ٹیکنیشنز کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-6VWVL.jpg

بینڈش بینڈٹس سیزن 2 کو بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ سے نوازا گیا

56ویں آئی ایف ایف آئی میں بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) کا ایوارڈ بینڈش بینڈٹس سیزن 2 کی ٹیم کو دیا گیا۔

جیوری کے مطابق اس ویب سیریز کی کہانی موسیقی اور فن کو ہر ایک کے لیے قابلِ رسائی بناتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-7U9Q2.jpg

نارویجیائی فلم ’’سیف ہاؤس‘‘ کو باوقار آئی سی ایف ٹی–یونیسکو گاندھی میڈل سے نوازا گیا

نارویجیائی فلم ’’سیف ہاؤس‘‘ جس کے ہدایت کار ایرک سویانسَن ہیں، کو 56ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی 2025) میں آئی سی ایف ٹی- یو این ای ایس سی او گاندھی میڈل سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز فلم کی امن، عدم تشدد اور بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دینے والی شاندار سینمائی کاوش کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-8B16V.jpg

سنہری داستان: بھارتی سینما میں رجنی کانت کے 50 سالہ سفر کا جشن

لیجنڈری اداکار رجنی کانت جنہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل کر لیے ہیں، ایک ایسا سنگِ میل جو بھارتی سینما پر ان کے دیرپا اثر کو ظاہر کرتا ہے، کو آج اختتامی تقریب میں خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ عظیم فنکار، جو نصف صدی سے بھارتی ناظرین کے دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں، نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:

’’جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو لگتا ہے جیسے وقت اُڑ کر نکل گیا، کیونکہ مجھے سینما اور اداکاری سے محبت ہے۔ میں چاہوں گا کہ میں اداکار کی حیثیت سے—رجنی کانت کے روپ میں—سو جنم لوں۔ آپ سب کے پیار اور محبت کا بہت شکریہ۔ یہ اعزاز پوری فلم انڈسٹری کا ہے—پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز، ٹیکنیشنز، ڈسٹری بیوٹرز، ایگزیبیٹرز، اور سبھی لوگوں کاشکریہ۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c-9Y043.jpg

گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے انعام یافتگان تک معزز وزیر اعظم کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ وزیر اعظم گوا میں شری سمستھان گوکرن پرتگالی جیوتّم مٹھ کی 550ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں موجود تھے۔ ڈاکٹر ساونت نے کہا کہ وسودھیو کڈمبکم کی روح تخلیق، جدت، ٹیکنالوجی، کہانی گوئی اور سنیما میں جھلکتی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم یہاں اُن فلموں اور کہانیوں کا جشن منانے آئے ہیں جو دنیا کو متاثر کرتی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شام محض ایک فیسٹیول کا اختتام نہیں، بلکہ تخلیقی ذہنوں، فنکارانہ درخشندگی اور عالمی اشتراک کا ایک شاندار اجتماع ہے۔ سنیما کی تبدیلی پیدا کرنے والی قوت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلمیں صرف تفریح نہیں ہوتیں بلکہ عوامی شعور کو تشکیل دیتی ہیں، سماجی تبدیلی کو تحریک دیتی ہیں، ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھتی ہیں اور بھارت کی متنوع معاشرت میں اتحاد کو فروغ دیتی ہیں۔ ڈاکٹر ساونت نے کہا کہ آج کے مواد تخلیق کرنے والے نئے اسلوب آزما رہے ہیں اور ایسے بیانیے تشکیل دے رہے ہیں جو جغرافیائی سرحدوں سے ماورا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوا کئی برسوں سے آئی ایف ایف آئی کا مستقل مقام ہے اور گوا حکومت نے اس فیسٹیول کو عالمی ثقافتی شناخت بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور ڈاکٹر ایل. مورگن نے 56ویں آئی ایف ایف آئی کی اہم جدتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال مختلف ریاستوں اور پروڈکشن ہاؤسز کی جھانکیاں اور ثقافتی نمائشیں پیش کی گئیں، جنہوں نے بھارت کی بھرپور ثقافتی وراثت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا: ’’ہر سال آئی ایف ایف آئی نئے رنگ لیے آتا ہے۔‘‘ وزیر اعظم کے ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈبلیو اے ٹی ای ایس سمٹ پہلی بار ممبئی میں منعقد ہوا، جس میں 77 ممالک اور فلم، انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور تخلیقی صنعتوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مورگن نے مزید آگاہ کیا کہ اس سال فیسٹیول میں لیجنڈری فلمی شخصیات گرو دت، راج کھوسلہ، رتوک گھٹک، بھوپین ہزاریکا، پی. بھانومتی، سلیل چودھری اور کے. ویکنٹھ کی صد سالہ تقریبات منائی گئیں اور رجنی کانت کے 50 سالہ فلمی سفر کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو اے وی ای ایس فلم بازار نے ابھرتے ہوئے فلم سازوں کے لیے 1,050 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا، جبکہ سی ایم او ٹی پروگرام میں 125 نوجوان ٹیلنٹس نے حصہ لیا، جو نئے تخلیق کاروں کی پرورش کے لیے آئی ایف ایف آئی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈاکٹر مورگن نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایف ایف آئی کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ہدایت کاروں کی 50 فلموں کی نمائش کی گئی، جو فلموں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی علامت ہے۔ آخر میں انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریئیٹو ٹیکنالوجی کے قیام کا ذکر کیا، جو تخلیقی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کے ملاپ سے جدت کو مزید تقویت دے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے کہا کہ معزز وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈبلیو اے وی ای ایس سمٹ میں کہا کہ یہ اورنج اکانومی کے نئے دور کے آغاز کا وقت ہے۔ آئی اینڈ بی سکریٹری جناب جاجو نے مزید کہا کہ آئی ایف ایف آئی 2025 نے اس سمت میں تخلیق کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرتے ہوئے اور عالمی منچ پر بھارتی ٹیلنٹ کو فخر کے ساتھ پیش کرتے ہوئے ایک جراتمندانہ قدم اٹھایا ہے،۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریئیٹو ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) تخلیق کاروں کو نہ صرف اپنی مہارت اور ہنر کو نکھارنے میں مدد دے گا بلکہ جدید ٹیکنالوجی سیکھنے میں بھی معاون ہوگا، جو کسی بھی تخلیقی پروڈکشن کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ایف ڈی سی کیمپس پر آئی آئی سی ٹی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ ممبئی میں قائم ہونے والا آئی آئی سی ٹی ہب اینڈ اسپوک ماڈل پر مبنی ہوگا، جس سے ملک بھر کے تخلیق کاروں کو فائدہ پہنچے گا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے ان عظیم ہستیوں کو یاد کیا جو اس سال ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، جن میں دھرمیندر، کامنی کوشل، سلکشانہ پانڈے، ستیش شاہ، پیوش پانڈے، رشبھ ٹنڈن، گووردھن اصرانی، پنکج دھیر، وریندر سنگھ گھمن، زوبین گارگ، بل کروے، جسویندر بھلا، جیوتی چندیکر، رتن تھیام، بی. سروجا دیوی، شیفالی جریوالا، پارتھو گھوش، ویبھو راگھاوے، شاہجی این. کارون، منوج کمار، آلوک چٹرجی، شیام بینیگل اور ذاکر حسین شامل ہیں:ان تمام شخصیات کی بھارتی سنیما میں بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات رمیش سپی، نوازالدین صدیقی، ابھے سِنہا، اوم پرکاش مہرا، کرن شنتارام کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ فیسٹیول ڈائریکٹر شیکھردار کپور، این ایف ڈی سی کے ایم ڈی جنا پرکاش میڈگُم، ای ایس جی گوا کی چیئرپرسن ڈیلیلہ لوبو، روی کشن، رشبھ شیٹّی، رنویر سنگھ، امت ساد، نہاریکا کونڈیلا اور جی وی پرکاش کمار سمیت متعدد معزز شخصیات تقریب میں موجود تھیں۔

گنیش وندنا، روایتی رقص، دیویانگ فنکاروں کی قابلِ تحسین پیشکشیں، شمال مشرقی بھارت کی ثقافتی رنگا رنگی، کرناٹک کے روایتی لوک تھیٹر ’یاکشاگانااور راجستھان کے منگنیار فنکاروں کی دلکش پرفارمنس کے ذریعے پروگرام نے بھارت کے شاندار ثقافتی ورثے کی تنوع اور تابندگی کو خوبصورتی سے اُجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-11-28at9.48.29PM8FYX.jpeg

تقریب کے اختتامیہ میں انڈین سائن لینگویج (آئی ایس ایل) کے مترجمین کی موجودگی نے فیسٹیول کی شمولیتی روح کو اجاگر کیا، جو گزشتہ نو دنوں کے دوران آئی ایف ایف آئی گراؤنڈز میں مختلف دیویانگ دوست اقدامات کے ذریعے بھی نمایاں رہی۔

اس سال فلم فیسٹیول میں پہلی مرتبہ اے آئی فلم فیسٹیول اور سینیم اے آئی ہیکاتھون کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد دنیا بھر کے تخلیق کاروں کو اس بات کی ترغیب دینا تھا کہ وہ اے آئی پر مبنی ٹولز کے ذریعے اسکرپٹ رائٹنگ، ویڈیو جنریشن، ایڈیٹنگ اور پروڈکشن میں کہانی سنانے کی نئی جہتوں کو دریافت کریں۔ 56ویں آئی ایف ایف آئی نے سینما اور تخلیقی دنیا کے متعدد ماہرین کو بھی ایک جگہ اکٹھا کیا، جنہوں نے ان-کنورسیشنز، ماسٹر کلاسز اور راؤنڈ ٹیبلز کے ذریعے علم و مہارت میں اضافے کا موقع فراہم کیا۔

56واں آئی ایف ایف آئی جو سینما، کہانی گوئی اور تخلیقی اظہار کے ایک شاندار جشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں باصلاحیت فنکاروں کی دلکش پرفارمنسز اور بہترین فلموں و شخصیات کا پُرخلوص تکریم شامل تھی، نے نہ صرف فلم بینوں اور عالمی فلم برادری کے دلوں میں ایک یادگار مقام حاصل کیا، بلکہ تخلیقی معیشت میں بھی اپنی روشن شناخت قائم کی، فیسٹیول کے اس کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہ یہ کس طرح جدّت، ہنر اور فنکارانہ مساعی کو فروغ دیتا ہے۔

اب آغاز ہوتا ہے اگلے ایڈیشن کے انتظار کا،جو ایک بار پھر دنیا بھر کے سامنے سینیما کی بہترین تخلیقات پیش کرے گا، نمایاں صلاحیتوں کو اعزاز بخشے گا اور تخلیقی معیشت کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں:

IFFI Website: https://www.iffigoa.org/

PIB’s IFFI Microsite: https://www.pib.gov.in/iffi/56/

PIB IFFIWood Broadcast Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

X Post Link: https://x.com/PIB_Panaji/status/1991438887512850647?s=20

X Handles: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji

****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 2016


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2196223   |   Visitor Counter: 10