iffi banner

آئی ایف ایف آئی میں یادداشت، ثابت قدمی اور بقا کی کہانیاں مرکزِ توجہ بن گئیں


گمشدگان کی یاد: ذاتی دکھ دستاویزی فلم فورینسسکس میں سیاسی شکل اختیار کر لیتا ہے

کو ہانزا میں موزمبیق کی حقیقی کہانیاں زندگی پاتی ہیں

 آج آئی ایف ایف آئی میں ناظرین کو کولمبیا اور موزمبیق کے سینمائی زاویوں کے ذریعے اُن لوگوں کی زندگیوں کی ایک نایاب جھلک دکھائی گئی جو اکثر معاشرے کے کناروں پر رہ جاتے ہیں۔ فورینسسکس اور کو ہانزا کے تخلیق کاروں کی پریس کانفرنس ایک ایسی ماسٹر کلاس ثابت ہوئی جو یادداشت اور ثابت قدمی کے ساتھ ساتھ فن کی طاقت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

فیڈریکو آتےہورتوا آرٹیگا کی فورینسسکس ایک جراتمندانہ اور تجرباتی فلم ہے جو تین بیانیوں کو ایک ساتھ جوڑتی ہے: ایک خاتون ڈائریکٹر جو ایک مرحوم ٹرانس جینڈر خاتون کی زندگی کو ازسرِنو تشکیل دیتی ہے، فیڈریکو کے اپنے فلم ساز خاندان کا ایک لاپتہ رشتہ دار کے دکھ سے گزرنا، اور فرانزک پیتھالوجسٹ کیرن کوئنٹیرو کی گواہی۔ نتیجے کے طور پر ایک ایسی فلم سامنے آتی ہے جہاں ذاتی دکھ سیاسی شکل اختیار کر لیتا ہے، اور کولمبیا کے پُرتشدد ماضی اور گمشدگیوں کے چھوڑے گئے زخموں کو کھول کر دکھاتا ہے۔

 

فیڈریکو نے اپنے کام کے پسِ منظر میں موجود حقیقی زندگی کے تعلقات کے بارے میں جذباتی انداز میں بات کی۔ وہ بولے:
"
یہ کولمبیا میں بہت سے لوگوں کی کہانی ہے۔ ملک میں ہر شخص کسی نہ کسی ایسے فرد کو جانتا ہے جو لاپتہ ہو چکا ہے۔ اس فلم کی اسکریننگ کے بعد لوگ ہاتھ اٹھا کر کہتے تھے، ‘میرا چچا، میرا بھائی…’ کچھ لوگ تو رو بھی پڑے۔" انہوں نے یاد کرتے ہوئے کہا، "کسی کہانی کا اس قدر گہرائی سے دلوں تک پہنچ جانا ایک عاجزانہ تجربہ ہے۔ یادداشت بہت ضروری ہے، یہ نئی نسلوں کو تنازع کے انسانی خراج سے واقف کراتی ہے۔"

فیڈریکو کے لیے فلم کی تحقیق اتنی ہی مشکل تھی جتنی ضروری، اور یہ فلم اُن لوگوں کے لیے ایک پلیٹ فارم بن جاتی ہے جو لاپتہ افراد کو تلاش کرتے ہوئے یکجہتی کا احساس چاہتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/8-2TC7M.jpg

دنیا کے دوسرے حصے میں کو ہانزا، جسے جیسِنٹا ماریا ڈی باروس دا موتا پِنتو اور رُوئی سیزر ڈی اولیویرا سیموئیش نے پروڈیوس کیا ہے، ایک مختلف حقیقت کا رنگ لے کر سامنے آئی۔ موزمبیق پر مبنی یہ فلم عام لوگوں کی کہانی بیان کرتی ہے جو غیر معمولی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں: بینجمن جو اپنے بیٹے کی سالگرہ کے اخراجات کے لیے جدوجہد کرتا ہے، فیلیمو نے جو خاندان اور جنگی ذمہ داریوں کے درمیان توازن قائم رکھنے کی کوشش میں ہے، اور ایولالیا جو بچے کی پیدائش کے صرف چند دن بعد ہی دوبارہ کچرے کے ڈھیر پر کام پر لوٹ آتی ہے۔

جیسنٹا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی اصل طاقت اس کے کرداروں میں ہے، کیونکہ وہ اداکار نہیں بلکہ حقیقی زندگی کے لوگ ہیں جن کی کہانیاں فلمی انداز میں ایک ساتھ بُنی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا:"موزمبیق، ڈائریکٹر کے لیے دوسرا گھر بن گیا تھا۔ ہم نے ان زندگیوں کو ایمانداری کے ساتھ دکھانا چاہا، جیسے ہم خود بھی ان ہی میں سے ایک ہوں۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/8-3WAKB.jpg

 

اگرچہ دونوں فلمیں مختلف حقیقتوں میں جڑی ہوئی ہیں، مگر ان کی طاقت ایک ہی مقام پر آ کر ملتی ہے—انہیں اُن لوگوں کی آواز بننے کی اہلیت حاصل ہے جنہیں عام طور پر سنا نہیں جاتا۔ فورینسسکس کولمبیا کے غم اور سیاسی انتشار کو کھول کر پیش کرتی ہے، جبکہ کو ہانزا موزمبیق کی زندگی میں پائی جانے والی ثابت قدمی اور روزمرہ کے غیر معمولی حوصلے کو قید کرتی ہے۔ دونوں مل کر ناظرین کو یاد دلاتی ہیں کہ سنیما کی طاقت صرف تفریح نہیں، بلکہ دستاویز بننے، جوڑنے اور سرحدوں سے پرے انسانی تجربات کو روشن کرنے میں بھی ہے۔

سیشن کے اختتام تک یہ بات واضح ہو گئی کہ یہ فلمیں محض کہانیاں بیان نہیں کرتیں۔ یہ دنیاؤں کے درمیان پل بناتی ہیں، ناظرین کو یہ موقع فراہم کرتی ہیں کہ وہ اُن جدوجہدوں، بقا اور امید کو قریب سے محسوس کریں، جن جگہوں پر وہ شاید کبھی نہ جا سکیں—لیکن پھر بھی انہیں دل کی گہرائیوں تک محسوس کر سکیں۔

پی سی لنک:

آئی ایف ایف آئی کے بارے میں

سال1952 میں قائم ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا سنیما کا جشن ہے۔ نیشنل فلم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارتِ اطلاعات و نشریات، حکومتِ ہند اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، حکومتِ گوا کے اشتراک سے منعقد ہونے والا یہ فیسٹیول اب عالمی سینمائی طاقت کے طور پر اُبھرا ہے—جہاں بحال شدہ کلاسکس دلیرانہ تجربات سے ملتے ہیں اور عظیم استادوں کے ساتھ پہلی بار قدم رکھنے والے بے خوف تخلیق کار بھی جگہ پاتے ہیں۔آئی ایف ایف آئی کی اصل چمک اس کے دلکش امتزاج میں ہے—بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی پیشکشیں، ماسٹر کلاسز، خراجِ عقیدت کے سیشنز، اور ہائی انرجی ویوز فلم بازار جہاں خیالات، معاہدے اور اشتراکات پرواز کرتے ہیں۔گوا کے شاندار ساحلی پس منظر میں 20-28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56 واں ایڈیشن زبانوں،انواع،اختراعات اور آوازوں کے ایک شاندار میدان عمل کا وعدہ کرتا ہے۔جو عالمی سطح پر ہندوستان کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک عمیق جشن ہے ۔

For more information, click on:

IFFI Website: https://www.iffigoa.org/

PIB’s IFFI Microsite: https://www.pib.gov.in/iffi/56/

PIB IFFIWood Broadcast Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F

X Handles: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji

 

 

************

ش ح ۔     س ک  ۔  م  ص

(U :   1893    )


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #IFFI2025, #AnythingForFilms and #FilmsKeLiyeKuchBhi. Tag us @pib_goa on Instagram, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at iffi.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


Release ID: 2195034   |   Visitor Counter: 8