امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی اموراور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے یوم آئین کے موقع پر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ، ڈاکٹر راجندر پرساد اور آئین ساز اسمبلی کے تمام عظیم اراکین کو خراج عقیدت پیش کیا اور تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی


ہندوستان کا آئین ، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ، ہر شہری کو مساوی مواقع ، باوقار زندگی ، قومی فرائض اور حقوق فراہم کرتا ہے ، جس سے ایک مضبوط قوم کی تعمیر کی راہ ہموار ہوتی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘یوم آئین’  مناتے ہوئے ملک کے شہریوں کو جمہوری اقدار کے بارے میں زیادہ  بیدار اور حساس بنایا ہے

Posted On: 26 NOV 2025 2:19PM by PIB Delhi

داخلی اموراور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے یوم آئین کے موقع پر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ، ڈاکٹر راجندر پرساد اور آئین ساز اسمبلی کے تمام عظیم اراکین کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کے شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی ۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے لکھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان کا آئین ہر شہری کو مساوی مواقع ، باوقار زندگی ، قومی فرائض اور حقوق فراہم کرتا ہے ، جس سے ایک مضبوط ملک کی تعمیر کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘یوم آئین’ کا آغاز کرکے ملک کے شہریوں کو جمہوری اقدار کے بارے میں مزید آگاہ کیا ہے ۔

******

(ش ح۔ش م۔اش ق(

U.No.1839


(Release ID: 2194692) Visitor Counter : 3