دی نیو اے آئی سنیما پر ماسٹر کلاس میں جنریٹو اے آئی اور ایل ایل ایم کے ساتھ فلم سازی کے مستقبل کے بارے میں بات کی گئی
شیکھر کپور نے سنیما کے مستقبل پر بصیرت افروز بات چیت کی قیادت کی
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) 2025 کے چھٹے دن ”دی نیو اے آئی سنیما: اے ڈسکورس آن جنریٹو اے آئی اینڈ لارج لینگویج ماڈلز(ایل ایل ایم)“ کے عنوان سے ایک فکر انگیز ماسٹرکلاس پیش کی گئی، جس میں تیزی سے بدلتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور سنیما کی نامور آوازوں کو اکٹھا کیا گیا۔
پینل میں نامور تکنیکی ماہر جناب شنکر رام کرشنن، اے آئی ایکسپرٹ جناب وی مرلی دھرن، اور بین الاقوامی سطح پر مشہور فلم ساز جناب شیکھر کپور شامل تھے۔
سیشن کا آغاز جناب روی کوٹارکرا نے شیکھر کپور کے ہندوستانی سنیما میں ان کے ابتدائی تعاون کو اعزاز دینے کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے کہانی کہنے اور فلم سازی کے لیے کپور کے بصیرت افروز نقطہ نظر کو اجاگر کیا اور خاص طور پر فلم "مسٹر انڈیا" کا تذکرہ کیا جو آج بھی اپنی تکنیکی اختراع اور پائیدار ثقافتی اثرات کے لیے مشہور ہے۔
اے آئی: فلم پروڈکشن میں سب سے زیادہ ڈیموکریٹک میڈیم
گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے، جناب شیکھر کپور نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے عروج کے ساتھ دنیا ایک گہری تبدیلی سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے اے آئی کو ”فلم سازی کا سب سے زیادہ جمہوری ذریعہ“ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس نے صنعت کے اندر سے روایتی رکاوٹوں اور گیٹ کیپنگ کو ختم کر دیا ہے۔
ایک دل چسپ واقعے میں، انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کے باورچی نے ChatGPT کا استعمال کرتے ہوئے مسٹر انڈیا 2 کے لیے ایک اسکرپٹ تیار کی، جس میں دکھایا گیا کہ اے آئی ٹولز کی عام لوگوں تک کتنی مضبوط رسائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی عالمی سنیما کی نئی تعریف کرنے کے لیے تیار ہے، جو بے مثال تخلیقی آزادی کی پیشکش کرتا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی نوجوان آبادی والے ملک کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آبادی کی یہ طاقت فلمی ٹیکنالوجی کے مستقبل میں ہندوستان کی قیادت کو اور تیز کرے گی۔
سیشن کے دوران، جناب کپور نے وی ایف ایکس اور اے آئی کے درمیان فرق کی بھی وضاحت کی، یہ واضح کرتے ہوئے کہ وی ایف ایکس میں ڈیجیٹل طور پر ویژوئل بنانا یا جوڑنا شامل ہے، جب کہ اے آئی فلم سازی کے عمل کے عناصر کو خودکار کرنے، بہتر بنانے یا تخلیق کرنے کے لیے مشین لرننگ ماڈلوں کا استعمال کرتا ہے۔
ٹیکنالوجسٹ نے فلم سازی میں اے آئی کے عملی استعمال کا مظاہرہ کیا
تکنیکی ماہرین جناب شنکر رام کرشنن اور جناب وی مرلی دھرن نے اے آئی ٹولز کی وسیع رینج کی وضاحت کی، جیسے ChatGPT اور Google Gemini، جو فلم سازوں کو اسکرپٹ، اسٹوری بورڈنگ اور شاٹ کی تفصیل ڈیزائن کرنے میں مدد کرتے ہیں، جس میں لائٹنگ اور کیمرے کی ضروریات شامل ہیں۔
اس جوڑی نے اپنی اے آئی کی مدد سے چلنے والی فلم "دی ٹربن اینڈ دی راک" کی نمائش کی، جسے راجا راؤ نے لکھا ہے، یہ بتاتے ہوئے کہ کس طرح مختلف اے آئی پلیٹ فارموں اور ماڈلوں کو اس کی تخلیق میں مربوط کیا گیا تھا۔
سامعین سے بات چیت اور اے آئی سے بنی فلموں کا مظاہرہ
انٹرایکٹو سوال و جواب کے سیشن کے دوران، پینل میں شامل لوگوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح اے آئی دستاویزی فلم سازی، آرکائیو کی بحالی اور فلم ایجوکیشن میں نمایاں طور پر مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے "دی لاسٹ لیجنڈ" کے عنوان سے اے آئی سے تیار کردہ ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی، جس سے سامعین کو ابھرتی ہوئی تخلیقی ٹیکنالوجیز کی صلاحیتوں کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی۔

سینما کے مرکز میں انسانی جذبات
اے آئی کی تیز رفتار ترقی کے باوجود، جناب شیکھر کپور نے اس بات پر زور دیا کہ سینما کا جوہر انسانی جذبات میں مضمر ہے۔ انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی پراسیس میں مدد کر سکتا ہے اور انہیں تیز کر سکتا ہے لیکن حقیقی فنکار اسکرین پر حقیقی احساس اور گہرائی کو دکھانے کے لیے ضروری ہیں۔
دھرمیندر کو خراج تحسین
ماسٹرکلاس کا اختتام لیجنڈ اداکار دھرمیندر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہوا، جس میں ہندوستانی سنیما میں ان کے عظیم تعاون کو یاد کیا گیا۔
آئی ایف ایف آئی کا تعارف
سال1952 میں قائم ہونے والا بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا قدیم ترین اور سب سے بڑا سنیمائی جشن تصور کیا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، حکومت گوا کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیمائی مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، جہاں بحال شدہ کلاسیکی فلمیں دلیرانہ تجرباتی سنیما سے ملتی ہیں اور لیجنڈری فلم ساز نئے اور بے خوف تخلیق کاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا ئے ہوئے نظر آتے ہیں۔آئی ایف ایف آئی کی اصل پہچان اس کا متنوع امتزاج ہے۔ بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹر کلاسز، خراجِ عقیدت پیش کرنے والے سیشن، اور پرجوش ’’ویوز فلم بازار‘‘، جہاں تخلیقی خیالات، معاہدے اور اشتراکات پروان چڑھتے ہیں۔ گوا کے دلکش ساحلی پس منظر میں 20 سے 28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، اختراعات اور آوازوں کی ایک چمکتی دمکتی دنیا پیش کرنے کا وعدہ کرتا ہے، ایک ایسا دل موہ لینے والا جشن جو عالمی سطح پر ہندوستانی تخلیقی صلاحیتوں کی شاندار نمائندگی کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، کلک کریں:
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2191742
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2190381
آئی ایف ایف آئی ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org/
پی آئی بی کی آئی ایف ایف آئی مائکرو سائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56/
پی آئی بی آئی ایف ایف آئی ووڈ براڈکاسٹ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F
X ہینڈل: @IFFIGoa، @PIB_India، @PIB_Panaji
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1802
Release ID:
2194286
| Visitor Counter:
8