’ہر فلم ساز کہتا ہے کہ کشتی پر فلم نہ بنائیں—لیکن میں نے نہیں سنا": ہدایتکار ہیرالڈ روسی کی فلم ’پیسکادور‘ پر ‘گفتگو
سمندری خوابوں سے لے کر ڈیک پر درپیش چیلنجز تک،’پیسکادور‘ آئی ایف ایف آئی کے اسٹیج پر خالص اور بے ساختہ حقیقت پیش کرتےہیں۔
#اِفّی ووڈ ، 22 نومبر- 2025
جاری ،انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں، فلم ساز ہیرالڈ ڈومینکو روسی نے اپنی فلم 'پیسکادور' کی تخلیق کے بارے میں ایک قریبی اور ذاتی جھلک پیش کی۔اس منصوبہ نے ان کے تجربات سے جنم لیا جب وہ طبی طور پر بے ہوش حالت (میڈیکلی انڈیوسڈ کوما) میں تھے۔انہوں نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:"اس مشکل کے دوران، میں مسلسل سمندروں کو دیکھتا رہا۔ تنہائی کا احساس ناقابلِ برداشت تھا۔"ان کے ساتھ پروڈیوسر باربرا این رسیل اور سینماٹوگرافر و پروڈیوسر آئیزک جوزف بینکس بھی موجود تھے۔
"پیسکادور میرے لیے اس جذباتی فاصلے اور تعلق کی خواہش کو اسکرین پر منتقل کرنے کا ذریعہ بن گئی۔" روسی نے سمندر میں فلم بندی کے چیلنجز کو مزاح اور بے باکی کے ساتھ یاد کیا۔انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ "تاریخ کے ہر فلم ساز کی وارننگ یہی ہے: کشتی پر فلم نہ بنائیں۔ میں نے نہیں سنا،لیکن جلد ہی مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایسا کیوں کہتے ہیں۔ اصل ماہی گیرکشتیوں پر، کھلے سمندر میں اور جنگل کی گہرائیوں میں فلم بندی انتہائی مشکل تھی،لیکن جس حقیقت پسندی سے اس نے فلم کو روشناس کیا، وہ ہرجدوجہد کے قابل تھی۔
ہدایتکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم کے مرکزی ماہی گیر کا کردار کسی پیشہ ور اداکار نے نہیں ادا کیا۔"ہم نے ایک موقع لیااور یہ کامیاب رہا۔ اس کی قدرتی موجودگی نے فلم کو جان بخشی۔"پروڈیوسر باربرا این رسیل نے 'پیسکادور' کو "واقعی بین الاقوامی تعاون" قرار دیا، جس میں امریکہ اور کوسٹا ریکا کے اداکار اور عملہ برابر شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ"ہم نے ساتھ زندگی گزاری اور کام کیا، ثقافتیں بانٹیں، ایک دوسرے کی زبانیں سیکھی یہ میری زندگی کے سب سے منفرد تجربات میں سے ایک تھا۔"
سینماٹوگرافر اور پروڈیوسر آئزک جوزف بینکس نے فلم کی بصری زبان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہیرالڈ اور میں نے دو مرکزی کرداروں کے لیے دو مختلف بصری انداز تیار کیے۔ یہ تضاد کہانی کو ایک طاقتور انداز میں پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔
اپنے خالص جذباتی محور، بین الاقوامی روح اورجرات مندانہ سمندری مناظر پر فلم بندی کے ساتھ، 'پیسکادور' اِفّی 2025 کی سب سے ذاتی اور بصری طور پر دلکش تخلیقات میں سے ایک کے طور پر ابھری ہے۔
فلم کا خلاصہ
ایک امریکی بہن، اس کے بھائی اور کوسٹا ریکا کے ایک ماہی گیر کی زندگیاں، زندگی اور موت کے پانیوں میں جڑی ہوئی ہیں۔ حصہ اول میں، ایک نوجوان امریکی سائنسدان کوسٹا ریکا حیرت انگیز مناظر اور ناہموار جنگلوں میں ایک افسانوی مچھلی کی تلاش میں سفر کرتی ہے، انسانی تعلق کی حدود کو جانچتی ہے۔ ایک مایوس کن کوشش کے بعد وہ ایک بس میں سو جاتی ہے اور فلم دوبارہ شروع ہوتی ہے۔حصہ دوم میں ایک جادوئی لوبسٹر ایک تنہا ماہی گیر کی سب سے بڑی خواہش باپ بننے کی پوری کرتی ہے۔ ماہی گیر سمندر میں بھٹکے ہوئے سائنسدان کے بھائی کو پاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ بھائی فرار ہونے کے لیے بے چین رہتا ہے، لیکن آہستہ آہستہ مدد قبول کرتا ہے، مچھلی پکڑنا سیکھتا ہے اور ماہی گیربرادری کا حصہ بن جاتا ہے،تب تک جب تک ان کی نازک دوستی ٹوٹ نہیں جاتی۔ 'پیسکادور' یہ سوال اٹھاتی ہے: تنہائی کے لیے آپ کیا قربان کرنے کو تیار ہیں؟ تعلق اور جذباتی نرمی میں آپ کس حد تک خطرہ مول لینے کو تیار ہیں؟
آئی ایف ایف آئی کے بارے میں
سن1952 میں شروع ہوا ، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا کا سب سے قدیم اور سنیما کا سب سے بڑا جشن ہے ۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) وزارت اطلاعات و نشریات ، حکومت ہند اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) ریاستی حکومت گوا کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقد کیا جانے والا یہ فیسٹیول ایک عالمی سنیما پاور ہاؤس بن گیا ہے-جہاں بحال شدہ کلاسیکی ڈرامائی تجربات سے ملتے ہیں ، اور لیجنڈری ماسٹر پہلی بار بے خوف ہونے والوں کے ساتھ جگہ بانٹتے ہیں ۔ جو چیز آئی ایف ایف آئی کو واقعی چمکدار بناتی ہے وہ اس کا برقی مرکب ہے-بین الاقوامی مقابلے ، ثقافتی نمائشیں ، ماسٹر کلاسز ، خراج تحسین اور اعلیٰ توانائی والے ویوز فلم بازار ، جہاں خیالات ، سودے اور تعاون اڑتے ہیں ۔ گوا کے شاندار ساحلی پس منظر میں 20-28 نومبر تک منعقد ہونے والا 56 واں ایڈیشن زبانوں ، انواع ، اختراعات اور آوازوں کے ایک شاندار میدان عمل کا وعدہ کرتا ہے-جو عالمی سطح پر ہندوستان کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک عمیق جشن ہے ۔
پریس کانفرنس دیکھنے کے لیے لنک:
مزید معلومات کے لیے ، کلک کریں:
آئی ایف ایف آئی ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org/
پی آئی بی کی اِفّی مائیکرو سائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56new/
پی آئی بی اِفّی ووڈ براڈکاسٹ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F
ایکس پوسٹ لنک: https://x.com/PIB_Panaji/status/1991438887512850647?s=20
ایکس ہینڈل: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji
******
ش ح۔ ش ت۔ ص ج
U-N-1699
Release ID:
2193435
| Visitor Counter:
5