ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
تاریخی سنگ میل: ہندوستانی نژاد چیتا مکھی نے 5 بچوں کو جنم دیا
ہندوستان میں خود کفیل اور جینیاتی طور پر متنوع چیتوں کی آبادی قائم کرنے کے بارے میں امید کو تقویت ملی: جناب بھوپیندر یادو
प्रविष्टि तिथि:
20 NOV 2025 4:22PM by PIB Delhi
ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے پروجیکٹ چیتا کے تحت ایک تاریخی پیش رفت کا اعلان کیا ۔ 'ایکس' پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب یادو نے کہا کہ مکھی جوہندوستان میں پیدا ہونے والی پہلی مادہ چیتا ہے اور جس کی عمر 33 ماہ ہے،نے پانچ بچوں کو جنم دیا ہے ، جو ہندوستان کے چیتا کو از سر نو متعارف کرانے کے اقدام کے تعلق سے ایک تاریخی لمحہ ہے ۔
جناب یادو نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حالیہ تاریخ میں ہندوستان میں پیدا ہونے والے چیتا کی کامیاب تولید کی یہ پہلی مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہندوستانی رہائش گاہوں میں انواع کے موافقت ، صحت اور طویل مدتی عملداری کی مضبوط علامتوں کی عکاسی کرتا ہے ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اہم پیش رفت ہندوستان میں خود کفیل اور جینیاتی طور پر متنوع چیتوں کی آبادی قائم کرنے کے بارے میں امید کو تقویت دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ژچہ اور بچہ بہتر ہیں۔
جناب یادو نے خوشی کے ساتھ کہا کہ یہ کامیابی ہندوستان کی جاری تحفظ کی کوششوں اور پروجیکٹ چیتا کے مستقبل کے امکانات پر اعتماد کو تقویت دیتی ہے ۔
************
ش ح ۔ م م۔ ع ر
U. No. 1582
(रिलीज़ आईडी: 2192399)
आगंतुक पटल : 3