وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بہار کے نومنتخب وزیر اعلیٰ ، نائب وزرائے اعلیٰ اور وزراء کو مبارکباد دی

Posted On: 20 NOV 2025 1:41PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر جناب نتیش کمار کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب نتیش کمار ایک تجربہ کار منتظم ہیں جن کا کئی سالوں سے اچھی حکمرانی کا شاندار ٹریک ریکارڈ ہے۔ وزیر اعظم نے ان کے آئندہ مدت کار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ بننے پر جناب سمراٹ چودھری اور جناب وجے سنہا کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے لوگوں کی خدمت میں زمینی سطح پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جناب نریندر مودی نے بہار حکومت میں وزراء کے طور پر حلف لینے والے تمام ارکان کے لیےبھی نیک خواہشات ظاہر کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک شاندار ٹیم ہے جس میں ایسےپُر عزم لیڈر ہیں جو بہار کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایکس پر ایک علیحدہ پوسٹ میں ، وزیر اعظم نے کہا ؛

’’جناب نتیش کمار جی کو بہار کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر بہت بہت مبارکباد! وہ ایک ماہر اور تجربہ کار منتظم ہیں اور ریاست میں حکمرانی کا ان کا شاندار ریکارڈ رہا ہے۔ نئی مدت کار کے لیے انہیں میری دلی مبارکباد!

@NitishKumar‘‘

’’جناب سمراٹ چودھری جی اور جناب وِجئے سنہا جی کو بہار کے نائب وزیراعلیٰ بننے پر دلی مبارکباد۔ زمینی سطح پر دونوں رہنماؤں کے پاس عوامی خدمت کا طویل تجربہ ہے۔ انہیں بھی میری طرف سے بہت بہت مبارکباد!

@samrat4bjp

@VijayKrSinhaBih‘‘

’’بہار حکومت میں وزیروں کے طور پر حلف لینے والے تمام ساتھیوں کو میری دلی مبارکباد! یہ پُرعزم لیڈروں کی ایسی شاندار ٹیم ہے، جو بہار کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔ ان سبھی کو میری طرف سے بہت بہت مبارکباد!‘‘

’’بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر جناب نتیش کمار جی کو بہت بہت مبارکباد ! وہ ایک تجربہ کار منتظم ہیں جن کا کئی سالوں کا اچھی حکمرانی کا شاندار ٹریک ریکارڈ ہے ۔ ان کی آئندہ مدت کارکے لیے میری نیک خواہشات !

@NitishKumar‘‘

’’بہار کے نائب وزیر اعلیٰ بننے پر جناب سمراٹ چودھری جی اور جناب وجے سنہا جی کو بہت بہت مبارکباد! دونوں رہنماؤں نے لوگوں کی خدمت میں زمینی سطح پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ ان کے لیے نیک خواہشات !

@samrat4bjp

@VijayKrSinhaBih”

’’بہار حکومت میں وزراء کے طور پر حلف لینے والے تمام ارکان کو میری طرف سے نیک خواہشات ! یہ ایک شاندار ٹیم ہے ، جس میں ایسے پُر عزم لیڈر ہیں جو بہار کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ ان کے لیے نیک خواہشات!‘‘

*****

ش ح۔ ک ح ۔ن م

U. No-1542


(Release ID: 2192070) Visitor Counter : 11