وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں جنوبی ہند نامیاتی کاشتکاری سے متعلق اجلاس 2025 کی جھلکیوں کا اشتراک کیا

प्रविष्टि तिथि: 19 NOV 2025 10:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں جنوبی ہند نامیاتی کاشتکاری سے متعلق اجلاس 2025 کی جھلکیوں کا اشتراک کیا ۔

ایکس پر ایک علیحدہ پوسٹ میں جناب مودی نے کہا ؛

’’ہمیشہ کی طرح ، کوئمبٹور میں استقبال واقعی خاص تھا ۔  اس متحرک شہر کے لوگوں کی گرمجوشی ، پیار اور آشیرواد ہمیشہ میرے دل کے قریب رہیں گے ۔‘‘

’’گزشتہ 11 برسوں میں ، ہندوستان کے زرعی شعبے میں سب سے بڑی تبدیلیوں میں سے ایک یہ رہی ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو اب اس شعبے میں بھی بے شمار مواقع نظر آتے ہیں ۔  نامیاتی کاشتکاری نے اس تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔‘‘

’’مجھے خوشی ہے کہ محض ایک برس میں ہندوستان بھر کے لاکھوں کسان نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ سے جڑ چکے ہیں ۔‘‘

’’تمل ناڈو اور پورے جنوبی ہندوستان میں ، ہمارے کسانوں نے مسلسل نامیاتی کاشتکاری کی ہے ۔  ان کی کوششیں پورے ملک کے لیے باعث ترغیب ہیں۔‘‘

’’ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ نامیاتی کاشتکاری حقیقی معنوں میں سائنس پر مبنی تحریک میں تبدیل ہو ۔  یہاں اس سلسلے میں میری یہ خصوصی اپیل ہے ۔‘‘

’’کوئمبٹور میں منعقد جنوبی ہند نامیاتی کاشتکاری سے متعلق اجلاس 2025 ایک بہت ہی خاص پروگرام تھا ۔  یہ نامیاتی کاشتکاری کے انتہائی متعلقہ موضوع پر مزید بحث اور بہترین طریقوں کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔  اس شعبے میں کسانوں کے ذریعے کیے جانے والے اختراعی کام کو دیکھ کر بھی خوشی ہوئی ۔‘‘

***************

) ش ح –م ش-  ش ہ ب )

U.No. 1527


(रिलीज़ आईडी: 2191953) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Manipuri , Assamese , Gujarati , Odia , Telugu , Kannada , Malayalam