گوا اگلے نو دنوں کے لیے دوبارہ افی کے رنگ میں رنگنے کے لیے تیار ہے
افی 2025 کا آغاز ایک تاریخی گرینڈ پریڈ کے ساتھ ہوگا
افی 2025 فلم اور آرٹ کے شائقین کے لیے ایک بے نظیر منزل ثابت ہوگا، جو افی فیسٹا کے ذریعے اے آئی پر مبنی جدت کے حامل مستقبل کے نوجوان تخلیق کاروں کو ترغیب دے گا
جیسا کہ کل سے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) کا 56 واں فلم فیسٹیول شروع ہونے جا رہا ہے، ’سنیما کی آواز‘ گوا کی فضا میں بلند ترین سطح پر گونج رہی ہے ۔ گذشتہ سالوں میں قائم کردہ اپنے معیار سے آگے بڑھنے کے وژن کے ساتھ، افی 2025 کو نہایت نفاست سے ایک ناقابل فراموش سینماجشن میں ڈھالا گیا ہے۔ یہ ایڈیشن ایک بہترین تفریحی تجربہ ہونے والا ہے، ایسے ایونٹس جو عصری ذہانت، ثقافتی دولت اور کہانی سنانے کی بے پایاں روح کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں اور جو بھارتی اور عالمی سینما کی پہچان ہیں۔

اس سال افی ایک جادوئی افتتاحی پریڈ کے ساتھ منعقد ہوگی جو گوا کی گلیوں کو بھارت کی فلمی روح کی زندہ تصویر میں بدل دے گی۔ آندھرا پردیش، ہریانہ، اور گوا کے شاندار مناظر جلوس کی قیادت کریں گے، جس کے بعد بھارت کے مشہور اسٹوڈیوز کی دلکش تخلیقات اور این ایف ڈی سی کی 50 سالہ یادگاری تقریب پیش کی جائے گی۔ ’’بھارت ایک سوٗر‘‘، جس میں ایک سو لوک فنکار شامل ہوں گے، ملک کے ہر گوشے سے رقص کو ایک بلند رفتار ردھم میں پیش کریں گے۔ چھوٹا بھیم، چٹکی، موٹو پٹلو اور بٹو بہانے باز چمک اور یادوں میں اضافہ کرتے ہوئے حاضرین کو مسحور کر یں گے۔ کل، افی رنگ اور تخیل کی ایک جذباتی نظم کے طور پر شروع ہوگا۔
جب پریڈ گوا سے گزرے گی، تو یہ نہ صرف کسی تہوار کی شروعات ہوگی بلکہ ایک فنکارانہ بیداری کے لمحے کا اعلان بھی کرے گی۔ ہر ٹیبلاؤ اپنے علاقے کی دھڑکن پیش کرے گا، ہر پرفارمنس اپنے عوام کی دھڑکن کو محسوس کرائے گی، اور ہر فریم سے متاثرہ تخلیق بھارت کی لازوال رومانوی کہانی سنانے کی بازگشت ہوگی۔ موسیقی سمندرکی ہوا کی طرح بلند ہو گیاور رنگ خوابوں کی طرح کھلیں گے ، افتتاحی پریڈ ایسا افی ایڈیشن ہونے والا ہے جہاں بھارت کی تخلیقی صلاحیتیں پہلے سے کہیں زیادہ روشن ہوں گی۔
اس کے علاوہ، اس گلدستے میں 15 مقابلہ جاتی اور کیوریٹڈ سیگمنٹس شامل ہیں، جن میں بین الاقوامی مقابلہ، ڈائریکٹر کی بہترین پہلی فیچر فلم، آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل، اور خصوصی حصے جیسے میکابری ڈریمز، ڈاکیو-مونٹیج، ایکسپیریمنٹل فلمز، یونیسف، اور ریسٹورڈ کلاسکس شامل ہیں۔ افی کے شیڈول میں ’کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو‘ (سی ایم او ٹی)، ’ویوز فلم بازار‘ (19واں ایڈیشن)، ’دی نالج سیریز‘، ’سینم اے آئی ہیکاتھون‘، ’افی فیسٹا‘ – کلچرل شوکیس اور ماسٹر کلاسز، پینلز اور انٹرایکٹو پروگرامز شامل ہیں۔
کریئیٹو مائنڈز آف ٹومارو (سی ایم او ٹی): 799 اندراجات میں سے، 124 نوجوان تخلیق کاروں کو 13 فلم سازی کے ہنر سے منتخب کیا گیا، جن میں 24 وائلڈ کارڈ فاتحین شامل ہیں، جو ویوز 2025 میں سی آئی سی چیلنج کے 24 وائلڈ کارڈ فاتحین تھے، جو 56ویں افی گوا میں کرئیٹیو مائنڈز آف ٹومارو کا حصہ تھے۔
ویوز فلم بازار (19واں ایڈیشن): بھارت کی ممتاز فلمی مارکیٹ کی واپسی درج ذیل کے ساتھ:
-
300 سے زیادہ فلمی پروجیکٹ اسکرین رائٹرز لیب، مارکیٹ اسکریننگز، ویوئنگ روم، اور کو-پروڈکشن مارکیٹس میں
-
22 فیچر فلمیں اور 5 دستاویزی فلمیں کو-پروڈکشن مارکیٹ میں
-
نقد گرانٹس کی کل رقم 20,000 ڈالر
-
ویوز فلم بازار کی سفارشات (ڈبلیو ایف بی آر): 22 منتخب فلمیں مختلف فارمیٹس میں
-
7+ ممالک کے وفود اور 10+ بھارتی ریاستوں کی فلمی ترغیبات کی نمائش
-
ایک مخصوص ٹیک پویلین جو جدید وی ایف ایکس، سی جی آئی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل پروڈکشن ٹیکنالوجیز کو پیش کرتا ہے۔
-
سنیما اے آئی ہیکاتھون: افی 2025 میں ایک نیا پہل، سنیما اے آئی ہیکاتھون، ایل ٹی آئی مائنڈ ٹری اور ویوز فلم بازار کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔ یہ پروگرام فلم سازی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدت پر مرکوز ہے—جو افی کی سینیمیٹک ٹیکنالوجی کو فروغ دینے، سرٹیفیکیشن کے عمل کو آسان بنانے اور اینٹی پائریسی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔
افی فیسٹا – ثقافتی نمائش:افی فیسٹا، موسیقی، پرفارمنس، اور تخلیقی فنون کی چار روزہ تقریب، 21 سے 24 نومبر شام 6 سے 8 بجے تک شیاما پرساد مکھرجی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ یہ ایونٹ بھارت کی متحرک تخلیقی معیشت کو اجاگر کرتا ہے اور فنکاروں اور ناظرین کو زندہ ثقافتی تجربات کے ذریعے یکجا کرتا ہے۔
افی اس ایڈیشن میں لیجنڈری فلم سازوں اور فنکاروں کی صد سالہ تقریبات کو بھی خراج تحسین پیش کرے گا، جن میں گرو دت، راج کھوسلا، رتوک گھاٹک، پی۔ بھانومتھی، بھوپن ہزاریکا، اور سلیل چودھری شامل ہیں۔ سلیل چودھری کی ’مسافیر‘ اور رتوک گھٹک کی ’سبرناریکھا‘ افی 2025 میں دکھائی جائیں گی۔ اس سال، لیجنڈری اداکار راجنی کانت کو سینما میں 50 سال مکمل کرنے پر اختتامی تقریب میں اعزاز دیا جائے گا۔

یہ یقینی بنانے کے لیے کہ تمام اقدامات اور منصوبہ بندی ہر طرف سے چوبیس گھنٹے ایک خوبصورت سمفنی میں ہم آہنگ ہو، جناب سنجے جاجو، سیکرٹری، وزارت اطلاعات و نشریات نے وزارت کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ آج گووا کے پناجی میں افی کے مقامات کا دورہ کیا تاکہ حتمی جائزہ لیا جا سکے۔
ان سب باتوں کو ایک جملے میں سمیٹ کر یہ کہنا دانشمندی ہوگی کہ ’گوا اگلے نو دنوں کے لیے پھر سے ’افی‘ کے جشن میں ڈوبنے کے لیے تیار ہے۔‘
افی کے بارے میں
1952 میں قائم ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) جنوبی ایشیا کا سب سے پرانا اور سب سے بڑا سینما کا جشن ہے۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، بھارت سرکار اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی)، ریاستی حکومت گوا کی مشترکہ میزبانی میں، یہ فیسٹیول ایک عالمی فلمی طاقت بن چکا ہے—جہاں بحال شدہ کلاسکس جرات مندانہ تجربات سے ملتے ہیں، اور لیجنڈری ماسٹرو بے خوف پہلی بار آنے والوں کے ساتھ جگہ بانٹتے ہیں۔ جو چیز افی کو واقعی چمکدار بناتی ہے وہ اس کا برقی امتزاج ہے—بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی نمائشیں، ماسٹر کلاسز، خراج تحسین پیش کرنے والے، اور توانائی سے بھرپور ویوز فلم بازار، جہاں خیالات، سودے اور تعاون عروج پر ہوتے ہیں۔ گوا کے شاندار ساحلی پس منظر میں 20 سے 28 نومبر کے دوران منعقد ہونے والا 56واں ایڈیشن زبانوں، اصناف، جدتوں اور آوازوں کا شاندار گلدستہ ہونے والا ہے، یعنی بھارت کی تخلیقی صلاحیتوں کا عالمی سطح پر ایک دلکش جشن۔
مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں:
افی ویب سائٹ: https://www.iffigoa.org
پی آئی بی کا افی مائیکروسائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56new
پی آئی بی افیووڈبراڈکاسٹ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F
X ہینڈلز: @IFFIGoa، @PIB_India، @PIB_Panaji
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 1516
Release ID:
2191853
| Visitor Counter:
20