جب بھارت آگے بڑھتاہے، تو دنیا دیکھتی ہے — تاریخی شاندار پریڈ کے ساتھ ہوگا افی 2025 کاافتتاح
#افی وڈ، 19نومبر 2025
56ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا ایک ایسا شاندار مظاہرہ پیش کرنے جا رہا ہے جو یہ دوبارہ متعین کرے گا کہ ایک فیسٹیول کا آغاز کس طرح ہوتا ہے — ایک عظیم، دلکش افتتاحی پریڈ۔ پہلی بار، افیاپنے ناظرین کو ایک متحرک جشن کے ساتھ خوش آمدید کہے گا، جہاں کہانیاں رقص کرتی ہیں، موسیقی سانس لیتی ہے، کردار اسکرین سے باہر آتے ہیں، اور بھارت اپنی تال، رنگ، فخر اور حیرت انگیز تخیل کے ذریعے خود کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ پریڈ 20 نومبر کو شام 03:30 بجے ہوگی، جو انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا کے دفتر سے شروع ہو کر کالا اکیڈمی تک جائے گی۔ اس منفرد پریڈ کے ذریعے گوا کی سڑکیں بھارت کی سنیما اور ثقافتی عظمت کے ایک جیتی جاگتی کینوس میں تبدیل ہو جائیں گی۔

پریڈکی قیادت آندھرا پردیش، ہریانہ اور گوا کی شاندار ریاستی جھانکی سے ہوگی، جو ہر ایک اپنی شناخت اور تخیل کی روشن تصویر پیش کرے گا۔ آندھرا پردیش وِشاکھاپٹنم کے سنہری ساحلوں کا دلکشی، آراکو کی پراسرار وادیاں اور ٹالی ووڈ کی جوشیلی روح پیش کرتا ہے۔ ہریانہ لوک کہانیوں، تھیٹر، ثقافت اور فلمی فخر کے رنگین امتزاج کی جھلک دکھاتا ہے۔ گوا، جو طویل عرصے سے فیسٹیول کی میزبانی کر رہا ہے، جلوس کے جذباتی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، اس کی کثیر جہتی شناخت، گرمجوشی اور عالمی سنیما کے ساتھ لازوال رشتے کا جشن مناتی ہے۔
ریاستوں کے ساتھ مارچ کرتے ہیں بھارت کے معروف پروڈکشن ہاؤسز کی شاندار فلمی جھانکی— ہر ایک کہانی سنانے کی مہارت کا متحرک کائنات ہے۔ اکھنڈ 2 کی دیومالائی طاقت، رام چارن کی پیڈی کی جذباتی گہرائی، مائتھری مووی میکرز کی تخلیقی توانائی، زی اسٹوڈیوز کی یادگار وراثت، ہومبیل فلمز کا عالمی وژن، بندوساگر کی اودیائی وراثت، الٹرا میڈیا کی سینچری ہومج ٹو گرو دت، اورویوز او ٹی ٹی کی رنگین کہانی سنانے کی دنیا— یہ سب بھارتی سنیما کی بے حد تنوع کو پیش کرنے کے لیے ایک ساتھ آتے ہیں۔ تاریخی جہت میں اضافہ کرتا ہے این ایف ڈی سی 50 ایئرز جھانکی، پانچ دہائیوں تک فلم سازوں کی پرورش اور ملک بھر میں سنیما کی جدت کو فروغ دینے کا اعزازہے۔
پریڈ کا آغاز سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کی جانب سے "بھارت ایک سور" کے ساتھ ہوتا ہے، جو ایک دلکش لوک سمفنی ہے جس میں سولہ ریاستوں کے ایک سو سے زائد فنکار شریک ہیں۔ بھنگڑا اور گربا، لاوانی اور گھومر، بیہو اور چھاؤ، نٹی کے ساتھ سانس لیتے ہیں، اور آخر میں ایک شاندار سہ رنگی منظر تشکیل دیتے ہیں جو بھارت کے متحد ثقافتی دل کی عکاسی کرتا ہے۔
دلکشی، یادداشت اور خوشی میں اضافہ کرتے ہیں بھارت کے محبوب اینیمیشن کردار — چھوٹا بھیم اور چھٹکی، اور موٹو پتلو اور بٹّو بہانے باز— جو اسکرین سے نکل کر حاضرین کو ہنسی، گرمجوشی اور کھیل کود کی روح کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔
افی2025 کی افتتاحی پریڈصرف ایک افتتاح نہیں؛ یہ ایک فلمی اوورچر اور ثقافتی عہدہے۔ جیسے ہی گوا اس غیر معمولی آغاز کی تیاری کرتا ہے، افیدنیا کو دعوت دیتا ہے کہ بھارت کو نہ صرف کہانیوں کے ملک کے طور پر دیکھیں بلکہ ایک ایسی ایک متحرک قوم کے طور پر دیکھیں، جو ایک ناقابلِ فراموش لے میں آگے بڑھ رہی ہے۔
کیونکہ جب بھارت آگے بڑھتا ہے، تو دنیا واقعی دیکھتی ہے!
افیکے بارے میں
1952میں قائم ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا(افی)جنوبی ایشیا کا سب سے پرانا اور سب سے بڑا فلمی جشن ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، اور انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا(ای ایس جی)، ریاستی حکومت گوا کے اشتراک سے منعقد ہوتا ہے۔ فیسٹیول ایک عالمی فلمی مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے—جہاں تجدید شدہ کلاسکس جرات مندانہ تجربات سے ملتے ہیں، اور مشہور ماہرین کے ساتھ بے خوف نئے فنکار بھی اپنی جگہ پاتے ہیں۔
افیکی اصل کشش اس کے متنوع اور پرجوش عناصر میں ہے: بین الاقوامی مقابلے، ثقافتی مظاہرے، ماسٹر کلاسز، خراج تحسین، اورویوزفلم بازار، جہاں تخلیقی آئیڈیاز، معاہدے اور شراکت داری جنم لیتی ہیں۔
یہ فیسٹیول گوا کے خوبصورت ساحلی مناظر کے پس منظر میں 20 سے 28 نومبر تک منعقد ہوگا۔ 56ویں ایڈیشن میں زبانوں، اصناف، جدتوں اور آوازوں کی متنوع رنگینی پیش کی جائے گی—ایک ایسا جشن، جو بھارت کی تخلیقی صلاحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے: پی آئی بی پریس ریلیزکلک کریں:
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2190381
افیویب سائٹ : https://www.iffigoa.org/
پی آئیبی کاافیمائیکروسائٹ: https://www.pib.gov.in/iffi/56new/
پی آئی بی افی وڈبراڈکاسٹ چینل: واٹس ایپ چینل
https://whatsapp.com/channel/0029VaEiBaML2AU6gnzWOm3F
ایکس ہینڈلز: @IFFIGoa, @PIB_India, @PIB_Panaji
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع و۔ ن م۔
U-1501
Release ID:
2191791
| Visitor Counter:
8