پی آئی بی مہاراشٹر و گوا نے 56ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا سے قبل میڈیا کے لیے فلم ایپریسییشن کورس کا انعقاد کیا
# افی وُڈ ، 19نومبر 2025
پی آئی بی مہاراشٹر و گوا نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی)کے اشتراک سے منگل کے روز گوا میں 56ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا(آئی ایف ایف آئی) سے قبل تسلیم شدہ میڈیا مندوبین کے لیے خصوصی فلم ایپریسییشن کورس کا انعقاد کیا۔
فیسٹیول کے افتتاح سے بالکل پہلے منعقد ہونے والا یہ پروگرام صحافیوں کو سنیما کی گہری سمجھ فراہم کرنے کے مقصد سے ترتیب دیا گیا تھا، تاکہ وہ فیسٹیول کی زیادہ معلوماتی اور بصیرت افروز کوریج کر سکیں۔

اس کورس کا اہتمام ایف ٹی آئی آئی کے فیکلٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر اندرایل بھٹّاچاریہ (پروفیسر، اسکرین اسٹڈیز و ریسرچ) اور پروفیسر ویبھو ابناوے (ایسوسی ایٹ پروفیسر، فلم ڈائریکشن) نے کیا۔
لیکچر، فلم اسکریننگز، مباحثوں اور تجزیاتی مشقوں کے ذریعے ماہرین نے شرکاء کو فلم کی ساخت، سنیما کی تاریخ، اور وہ جمالیاتی اصول سمجھائے جو عالمی فلم سازی کی روایات کو تشکیل دیتے ہیں۔

سینئر معزز شخصیات—جن میں محترمہ اسمیتا وتس شرما، ڈائریکٹر جنرل پی آئی بی؛ جناب پربھات کمار، ایڈیشنل سکریٹری، وزارتِ اطلاعات و نشریات؛ اور جناب پرکاش مگدوم، مینیجنگ ڈائریکٹر، این ایف ڈی سی شامل ہیں—نے اس سیشن میں شرکت کی۔
مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ باخبر اور حساس میڈیا فلم سازوں اور ناظرین کے درمیان فاصلے کو کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ فلمی فن کی باریک سمجھ صحافیوں کو زیادہ بھرپور اور بامعنی کہانیوں کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے قابل بناتی ہے۔

اس کامیاب پروگرام کے اختتام پر،شرکت کرنے والے میڈیا مندوبین کو، جناب پربھات کمار، جناب پرکاش مگدوم، اور محترمہ اسمیتا وتس شرما نے اسناد فراہم کیں۔
تنقیدی نظریات میں مضبوطی اور سنیما کے لیے نئی قدر دانی کے ساتھ، مندوبین اب 56ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں پیش کی جانے والی متنوع فلمی تخلیقات سے بھرپور طور پر استفادہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع و۔ ن م۔
U-1498
Release ID:
2191770
| Visitor Counter:
9