وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے نئی دہلی میں چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر میں دی گئی اپنی تقریر کی جھلکیوں کا اشتراک کیا
Posted On:
18 NOV 2025 9:15AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر میں دی گئی اپنی تقریر کی جھلکیوں کا اشتراک کیا ۔
ایک الگ پوسٹ میں جناب مودی نے کہا :
’جناب رام ناتھ گوئنکا جی کے لیے ہمیشہ ملک اولین ترجیح تھی۔ وہ اس کے ساتھ کھڑے رہے جو صحیح اور سچ تھا۔ انھوں نے ذمہ داریوںکو ہر چیز سے بالاتر رکھا ۔ ‘
’ جمہوریت اس وقت مضبوط ہوتی ہے، جب اِس میں زیادہ لوگ حصہ لیتے ۔ بہار کے حالیہ انتخابات میں ہوئی ریکارڈ ووٹنگ بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد میں اِس میں شرکت نے اِسے اور بھی خاص بنادیا۔‘
’ہندوستان کے ترقی کے ماڈل کو دنیا کے لیے امیدکے ایک ماڈل کے طور پر دیکھا جاتا ہے‘ ۔
’انتخابات جیتنے کے لیے 7/24 انتخابی موڈ میں رہنا ضروری نہیں ہوتا، بلکہ اس کے لیے’جذباتی موڈ‘ میں رہ کر عوام کی ضروریات کو سمجھنا ضروری ہوتا ہے۔‘
’ماؤازم کا اثر کم ہوتا جا رہا ہے اور یہ بھارت کی ترقی کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔‘
’آئیے، ہم سب مل کر اُس نوآبادیاتی ذہنیت سے خود کو آزاد کرنے کا عزم کریں، جو دراصل غلامی کی ذہنیت کے سوا کچھ بھی نہیں تھی۔‘
’اگلے 10 برس میں غلامی کی ذہنیت سے مکمل نجات کے لیےاپنے ہم وطنوں سے میری یہ خصوصی اپیل ہے…‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م–ش،ص –ج)
U. No. 1401
(Release ID: 2191084)
Visitor Counter : 12
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam