وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے مدینہ میں  ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ہونے والے حادثے میں جانی نقصان پر  افسوس کا اظہار کیا

Posted On: 17 NOV 2025 12:27PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب کے شہر مدینہ میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ہونے والےحادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ  بھارتی سفارت خانہ ریاض میں اور قونصلیٹ جدہ میں متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  ہندوستانی حکام سعودی عرب کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ ضروری تعاون اور ہم آہنگی یقینی بنائی جا سکے۔

وزیراعظم نے  ایکس پر پوسٹ کیا ؛

‘‘مدینہ میں بھارتی شہریوں کے ساتھ ہونے والےحادثے پر گہرا دکھ ہوا۔ میری ہمدردی ان خاندانوں کے ساتھ  ہے جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھودیا ہے۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ہمارا سفارت خانہ ریاض میں اور قونصلیٹ جدہ میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ ہمارے حکام سعودی عرب کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔’’

****

ش ح۔  ش ت ۔ش ب ن

U.NO.1353


(Release ID: 2190723) Visitor Counter : 22