وزارت اطلاعات ونشریات
سی بی ایف سی نے فلم سرٹیفیکیشن کو سہل بنانے کے لیے ای-سینی پرمان پورٹل پر کثیر لسانی ماڈیول متعارف کیا ہے
Posted On:
14 NOV 2025 4:51PM by PIB Delhi
سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے ای-سینی پرمان پورٹل پر کثیر لسانی ماڈیول پیش کیا ہے۔ یہ ماڈیول اب مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور عوامی استعمال کے لیے دستیاب ہے۔ یہ اقدام بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے فلم سرٹیفیکیشن کے عمل کو ڈیجیٹائز اور آسان بنانے کے سی بی ایف سی کے جاری وژن کا حصہ ہے۔
سی بی ایف سی کے چیئرمین جناب پرسون جوشی کے مطابق، یہ اختیاری فیچر جو موجودہ عمل کے علاوہ متعارف کرایا گیا ہے، ان فلموں کی سرٹیفیکیشن کو سہل اور آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو مختلف بھارتی زبانوں میں ریلیز کی جانی ہیں۔ اس سہولت کے ساتھ، درخواست گزار اب فلمیں مختلف زبانوں میں ایک ہی متحد درخواست کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں، جس سے طریقہ کار کی تکرار نمایاں طور پر کم ہو جائے گی۔
اس ماڈیول کے تحت، ہر فلم جسے کثیر لسانی ریلیز کے لیے سرٹیفائی کیا جاتا ہے، اسے ایک کثیر لسانی سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا، جس میں واضح طور پر تمام زبانیں درج ہوں گی جن میں فلم کی منظوری دی گئی ہے۔ کثیر لسانی فلم سرٹیفیکیشن کی یہ پہل پورے بھارت میں سینما کے بڑھتے ہوئے رجحان کو تسلیم کرتی ہے اور فلم سازوں کو ملک کے مختلف لسانی ناظرین کی خدمت کے لیے ایک آسان میکانزم فراہم کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔
کثیر لسانی فلم سرٹیفیکیشن کی اہم خصوصیات میں درج ذیل شامل ہیں:
ایک درخواست: درخواست گزار ای-سینی پرمان پورٹل کے ذریعے تمام زبانوں کے ورژن کو بیک وقت اپ لوڈ اور جمع کر سکتے ہیں۔
یونیفائیڈ سرٹیفکیٹ: ایک ہی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا جس میں کثیر لسانی حیثیت دی جائے گی اور تمام تصدیق شدہ زبانوں کی وضاحت کی جائے گی۔
ہموار پروسیسنگ: کارکردگی اور یکسانیت کو یقینی بناتے ہوئے پوری درخواست پر ایک علاقائی دفتر کے ذریعے کارروائی کی جائے گی۔
سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن ہندوستانی فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ضروریات کے مطابق فلم سرٹیفیکیشن کے عمل میں شفافیت، کارکردگی اور آسانی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1294
(Release ID: 2190221)
Visitor Counter : 6