کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت-کناڈا مشترکہ بیان: 2025 تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق وزارتی مکالمہ
Posted On:
14 NOV 2025 9:22AM by PIB Delhi
بھارت کے وزیر برائے تجارت و صنعت جناب پیوش گویل کی دعوت پر، کناڈا کے برآمدکاری کے فروغ، بین الاقوامی تجارت اور اقتصادی ترقی کے وزیر عزت مآب منندر سدھو نے 11 تا 14 نومبر 2025 تک بھارت کا سرکاری دورہ کیا۔
کناڈا کے کانانسکس میں جی7 اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی دو طرفہ ملاقات کے دوران دی گئی ہدایات اور 13 اکتوبر 2025 کو جاری وزرائے خارجہ کےمشترکہ بیان: ’’مضبوط شراکت داری کی جانب رفتار کو بڑھانا‘‘ کے تحت، جس میں دوطرفہ اقتصادی ترقی اور لچیلے پن کی بنیاد کے طور پر تجارت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تھا، دونوں ممالک کے وزرائے تجارت نے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ساتواں وزارتی مکالمہ ایم ڈی ٹی آئی منعقد کیا۔
وزرائے تجارت نے بھارت- کناڈا اقتصادی شراکت داری کی مضبوطی اور تسلسل کو دہرایا اور باہمی احترام، مسلسل مکالمے اور مستقبل پر مبنی اقدامات کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزرائے تجارت نےاشیاء و خدمات کی دو طرفہ تجارت میں مضبوط اضافہ کا ذکر کیا، جو 2024 میں 23.66 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جس میں مرچنڈائز تجارت تقریباً 8.98 ارب امریکی ڈالر تھی۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 10 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ وزرائے تجارت نے بھارت-کینیڈا اقتصادی شراکت داری کی مضبوطی اور استحکام پر زور دیا اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع بروئے کار لانے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مسلسل رابطے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے دو طرفہ سرمایہ کاری کے بہاؤ میں مستقل توسیع کا خیرمقدم کیا، جس میں بھارت میں کینیڈا کی نمایاں ادارہ جاتی سرمایہ کاری اور کناڈا میں بھارتی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی شامل ہے، جو دونوں معیشتوں میں روزگار کے لاکھوں مواقع فراہم کرتی ہیں۔ وزرائے تجارت نے ایک کھلا، شفاف اور پیش گوئی کے قابل سرمایہ کاری کاماحول برقرار رکھنے اور ترجیحی و ابھرتے ہوئے شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے عزم ظاہر کیا۔
وزرائے تجارت نے بھارت اور کناڈا کے درمیان اسٹریٹجک شعبوں میں مضبوط تکمیلیت پر بھی روشنی ڈالی، جو پائیدار ترقی اوراختراع کو فروغ دے رہے ہیں اور تجارت کے نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ ان شعبوں میں متعلقہ شراکت داروں کی طرف سے الگ سطح کی بات چیت ضروری ہوگی، وزرائے تجارت نے:
• اہم معدنیات اور ماحولیات کے موافق توانائی کے شعبوں میں طویل مدتی سپلائی چین شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جو توانائی کی منتقلی اور نئے دور کی صنعتی توسیع کے لیے ضروری ہیں۔
• ایرو اسپیس اور دوہرے استعمال کے قابل صلاحیتوں کی شراکت داری میں سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کی شناخت اور توسیع پر اتفاق کیا،تاکہ بھارت میں کینیڈا کی موجودہ بنیاد اور بھارت کے ہوابازی شعبے کی ترقی سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
سپلائی چین کے استحکام کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، وزرائے تجارت نے عالمی ترقیات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور حالیہ اختراعی اقدامات سے حاصل ہونے والے نتائج پر غور کیا۔ انہوں نے اہم شعبوں بشمول زراعت میں لچیلے پن کومضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور طویل مدتی اقتصادی استحکام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے متنوع اور قابل اعتماد سپلائی چین کی اہمیت کواجاگر کیا۔
وزرائے تجارت نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور عالمی ترقیات اور بدلتے ہوئے سپلائی چین و تجارتی ماحول کی عکاسی کے لیے اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دو طرفہ مکالمے کو جاری رکھنے اور عوامی روابط کی حمایت کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جو اس شراکت داری کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
وزرائے تجارت نے اگلے سال کے آغاز میں کناڈا اور بھارت دونوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں کے ساتھ مسلسل وزارتی روابط پر اتفاق کیا۔
انہوں نے آئندہ اقدامات پر غور کرتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اور نئی دہلی میں ہونے والی تعمیری اور مستقبل پر مبنی بات چیت کو سراہتے ہوئے اجلاس کا اختتام کیا۔
********
(ش ح ۔ک ح ۔رض)
U. No. 1236
(Release ID: 2189906)
Visitor Counter : 7