وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کا جنوبی کوریا کا کامیاب دورہ اختتام پذیر ؛اس دورے سے میڈیا ، تفریح ، گیمنگ اور ڈیجیٹل اختراع میں دو طرفہ تعاون کو تقویت ملی


بھارت نے 30 ویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور ایشیا مواد مارکیٹ میں مضبوط تخلیقی صلاحیت کی نمائش کی: ’بھارت پرو‘ اور ویوز بازار نے ہندوستانی ثقافت اور تخلیقی معیشت کی نمائش کی

ڈاکٹر ایل مروگن نے میڈیا ، اے آئی ، بلاک چین اور مواد کے تحفظ میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے کوریائی پارلیمنٹیرینز اور صنعت کے قائدین کے ساتھ بات چیت کی

دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی شراکت دار کے طور پر ڈاکٹر مروگن نے کوریا میں مقیم ہندوستانی باشندوں کی تعریف کی ؛ وزیر موصوف نے کوریا کے وفد کو گوا میں ہندوستان کے 56 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی

प्रविष्टि तिथि: 25 SEP 2025 9:22PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر ایل مروگن نے 22-24 ستمبر 2025 تک جمہوریہ کوریا کے کئی  شہروں کا کامیابی کے ساتھ  دورہ کیا ، جس سے میڈیا ، تفریح ، ثقافت ، گیمنگ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہندوستان اورکوریا کے مابین تعاون کو مزید تقویت ملی ۔

تیسویں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (بی آئی ایف ایف) اور ایشیا کنٹینٹس اینڈ فلم مارکیٹ (اے سی ایف ایم) میں ہندوستان کی مضبوط شرکت کے  پیش نظر  ہونے والے اس دورے میں اعلی سطحی میٹنگز ، صنعت کے سربراہوں کے ساتھ گول میز میٹنگز ، ثقافتی تقریبات اور کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کا ایک سلسلہ شامل تھا ۔

دورے کی اہم جھلکیاں

1. ہندوستان کی تخلیقی معیشت اور مشترکہ پیداوار تعاون سے متعلق گول میز کانفرنس (22 ستمبر ، بوسان)

  ڈاکٹر مروگن نے بی آئی ایف ایف کے موقع پر بوسان فلم کمیشن (بی ایف سی) کے ساتھ شراکت  داری میں منعقدہ ایک اعلی سطحی گول میز کی صدارت کی ۔  اس اجلاس میں حکومتی نمائندوں اور عالمی صنعت کے قائدین کو پالیسی فریم ورک ، مشترکہ پیداوار کے معاہدوں ، مالی اعانت کے طریقہ کار اور تقسیم کی شراکت داری پر غور و فکر کرنے کے لیے یکجا  کیا گیا ۔  گول میز کانفرنس میں مشترکہ پیداوار کے مرکز کے طور پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار اور کوریا اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تخلیقی صلاحتیوں کے تبادلے کو گہرا کرنے کے اس کے عزائم کو اجاگر کیا گیا ۔

2. بھارت پَرو اور نیٹ ورکنگ ڈنر: ویوز بازار شوکیس (22 ستمبر، بوسان)

وزارتِ اطلاعات و نشریات (آئی اینڈ بی) نے اپنے ویوز اور ویوز بازار پلیٹ فارمز کے ذریعے “بھارت پَرو” کے نام سے ایک ثقافتی نمائش اور نیٹ ورکنگ شام کا اہتمام کیا، جس کا موضوع “بھارتی ثقافت، تخلیقی صلاحیت اور روابط کا سفر” تھا۔

اس  پروگرام میں 250 سے زائد معزز مہمانوں نے شرکت کی، پروگرام کے شرکا  میں جناب پارک کوانگ سو (چیئرپرسن، بی آئی ایف ایف)، محترمہ ایلن وائے۔ڈی۔ کِم (ڈائریکٹر، اے سی ایف ایم)، اور جناب کانگ سونگ کیو (ڈائریکٹر، بی ایف سی) شامل تھے۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر مرگن نے ثقافتی سفارت کاری کے فروغ کے لیے بھارت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے بی آئی ایف ایف 2025 میں بھارت کی بھرپور نمائندگی کو اجاگر کیا، جہاں 10 بھارتی پروجیکٹ نمائش کے لیے پیش کیے گئے اور 5 پروجیکٹس اے سی ایف ایم کے کو-پروڈکشن مارکیٹ کے لیے منتخب کیے گئے۔

3. پارلیمانی اور حکومتی روابط (24 ستمبر، سیول)

  • قومی اسمبلی کی ثقافت،  کھیل کود اور  سیاحت  کمیٹی کے اراکین سے ملاقات

ڈاکٹر مرگن نے محترمہ کم جے وون اور جناب جن جونگ اوہ کے ساتھ ملاقات میں بھارت–کوریا کو-پروڈکشن معاہدے کو مضبوط بنانے، پیراسی (نقل تیار کرنا)اور مواد کے تحفظ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، بلاک چین، اور مواد کے نظم و نسق   کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران میڈیا و انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈ ای) میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی۔

  • کوریا–بھارت پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اراکین سے ملاقات

ڈاکٹر مرگن نے نائب چیئرپرسنز محترمہ مون جونگ بُوگ اور جناب یون یونگ سُوک سمیت دیگر اراکین کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تہذیب و تمدن کے روابط کا اعادہ کیا گیا  اور پارلیمانی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

4. صنعتی روابط: کرافٹون کے سی ای او سے ملاقات (24 ستمبر، سیول)

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مرگن نے کرافٹون اِنک کے عالمی سی ای او  جناب چانگ ہان کِم  سے ملاقات کی، جو دنیا کی نمایاں گیمنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ملاقات میں گفتگو کا محور بھارت میں حال ہی میں نافذ کردہ آن لائن گیمنگ سے متعلق قانون سازی، ای-اسپورٹس کے فروغ اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف کری ایٹو ٹیکنالوجی جیسے اداروں کے ذریعے ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ یعنی صلاحیتوں کے فروغ پر رہا۔

کرافٹون نے  بھارت میں سرمایہ کاری کے فروغ، گیم ڈیولپمنٹ، تحقیق اور مہارت کی تربیت  میں شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور بھارت کی  نوجوان آبادی  اور  متحرک ڈیجیٹل نظام  کو ایک بڑی قوت کے طور پر تسلیم کیا۔

5. میڈیا شراکت داری: کوریا ہیرالڈ سے ملاقات (24 ستمبر، سیول)

وزیرِ موصوف نے جناب جن ینگ چوئی، صدر اور ناشر دی ہیرلڈ میڈیا گروپ (کوریا ہیرالڈ / ہیرالڈ بزنس سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں میڈیا تعاون میں اضافہ، ثقافتی آگاہی کے فروغ اور مشترکہ مواد کی تیاری  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

6. بھارتی برادری کے ساتھ ملاقات (24 ستمبر، سیول)

بھارتی سفارت خانے میں منعقد ایک خصوصی پروگرام میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر مرگن نے کوریا میں بھارتی برادری کے کردار کو سراہا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں بےحد معاون ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے وژن’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کی ترقی کی سمت ’وکست بھارت‘  کی جانب پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بھارت کی عالمی ڈیجیٹل قیادت کا ذکر کرتے ہوئے یو پی آئی پر مبنی ڈیجیٹل ادائیگیوں جیسے اختراعی نظاموں کی تعریف کی اور بھارتی برادری (ڈائسپورہ) کو بھارت کی ترقی کی کہانی میں اہم  شراکت دار قرار دیا۔

بھارت اور کوریا  کی تخلیقی شراکت داری

مرکزی وزیر مملکت کے اس دورے نے حکومتِ ہند کی فعال ثقافتی سفارت کاری اور بھارت کو ایک عالمی مواد کے مرکز (جی سی ایچ) کے طور پر پیش کرنے کے وژن کو اجاگر کیا۔ ویوز  اور ویوز بازار جیسے اقدامات اور بھارت پرو جیسے نمایاں پروگرام، بھارت کے تخلیقی اثرات کو عالمی سطح پر وسعت دے رہے ہیں اور سرحد پار تعاون کو فروغ دے رہے ہیں  اورساتھ ہی  فلم سازی، گیمنگ اور ڈیجیٹل اختراعات کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر مرگن نے کوریائی پارلیمنٹ کے اراکین، میڈیا رہنماؤں اور صنعت کے نمائندوں کو مدعو کیا کہ وہ 56ویں بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) میں شرکت کریں، جو 20 تا 28 نومبر 2025 کو گوا میں منعقد ہوگا، تاکہ بھارت اورکوریائی  عوام اور صنعتی روابط کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ع۔ن م۔

U- 1131


(रिलीज़ आईडी: 2189097) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam