وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے شاعر اور مفکر آندے سری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 10 NOV 2025 3:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممتاز شاعر اور مفکر آندے سری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ آندے سری کے انتقال سے ہمارے ثقافتی اور فکری منظر نامے میں ایک گہرا خلا پیدا ہوا ہے ۔‘‘ان کے خیالات تلنگانہ کی روح کی عکاسی کرتے تھے ۔وہ ایک زبردست شاعر اور مفکر تھے۔جنہوں نے عوام کی آواز بن کران کی جدوجہد ، امنگوں اور دائمی جذبے کو الفاظ دیئے۔ ان کے کلام میں دلکشی تھی، آوازوں میں ہم آہنگی  پیدا کرنےاور معاشرے کی اجتماعی دھڑکن کو شکل دینے کی طاقت تھی ،جس طرح سے انہوں نے سماجی شعور کو شعری حسن کے ساتھ جوڑا،  وہ بے مثال تھا ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

‘‘آندے سری کے انتقال سے ہمارے ثقافتی اور فکری منظر نامے میں ایک گہرا خلا پیدا ہوا ہے ۔ ان کے خیالات تلنگانہ کی روح کی عکاسی کرتے تھے ۔ وہ ایک عظیم شاعر اور مفکرتھے ، لوگوں کے دلوں کی آواز تھے ، جو ان کی جدوجہد ، امنگوں اور ابدی جذبے کو بیان کرتے تھے ۔ ان کے الفاظ میں دلکشی  تھی، آوازوں کو متحد کرنے اور معاشرے کی اجتماعی دھڑکن کو شکل دینے کی طاقت تھی ۔ جس طرح سے انہوں نے سماجی شعور کو شعری حسن کے ساتھ جوڑا،  وہ بے مثال تھا ۔ میری دعائیں ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہیں ۔ اوم شانتی ۔ ’’

****

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.1026


(Release ID: 2188349) Visitor Counter : 12