امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے بہار کے پٹنہ میں قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کیا


داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے تقریب میں ’’سوَدیشی عہد‘‘کے اجتماعی طور پر پڑھنے کی قیادت کی

برطانوی حکمرانی کے مشکل دور میں بنکم چندر چٹرجی کا ’’وندے ماترم‘‘ ثقافتی قوم پرستی کا پہلا اعلان بن گیا

مودی حکومت آزادی کی تحریک کے ہیرو کے اُس خواب کو پورا کر رہی ہے جس میں ایک عظیم بھارت کا تصور پیش کیا گیا تھا

ملک بھر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا پر ہر زبان میں#  وندے ماترم150 مہم  چلائیں

’’وندے ماترم‘‘ نے واضح کر دیا کہ بھارت زمین کا محض ایک ٹکڑا نہیں، بلکہ ایک عظیم خیال ہے

’’وندے ماترم‘‘ نے جدوجہد، قربانی اور لگن کا جذبے کے ساتھ انقلابیوں کو  تحریک دی

’’وندے ماترم‘‘ سے تحریک حاصل کرتے ہوئے اب وقت آ گیا ہے کہ 2047 تک ایک عظیم بھارت کی تعمیر کی جائے

’’وندے ماترم‘‘ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر شہریوں کو چاہیے کہ وہ سوَدیشی اپنانے کا عہد کریں

Posted On: 07 NOV 2025 3:17PM by PIB Delhi

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے بہار کے پٹنہ میں قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جناب امت شاہ نے ’’سوَدیشی عہد‘‘کے اجتماعی اعلان کی بھی قیادت کی۔ اس تقریب میں  تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان سمیت کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے کہا کہ آج کا دن بھارتی شعور کے بیدار ہونے کا دن ہے، کیونکہ آج سے 150 سال قبل، اسی دن عظیم مجاہدِ آزادی اور ممتاز ادیب بنکم چندر چٹوپادھیائے نے قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ تحریر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بنکم چندر نے اس  قومی گیت کے ذریعے  ملک کو قومی شعور کا ایک عظیم منتر دیا، جو بعد میں آزادی کی تحریک کا نعرہ اور رہنما اصول بن گیا، اور آزادی کے بعد ملک کو متحد کرنے کا بھی سبب بنا۔ جناب  امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 11 برسوں میں ملک کی  اجتماعی کوششوں سے ہمارے مجاہدینِ آزادی کے خوابوں کے مطابق ایک عظیم بھارت کی تعمیر کی سمت میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج ’’وندے ماترم‘‘ کے اجتماعی  طور پرگانے کے ساتھ بھارت کے شعور کو پھر سے  بیدار کرنے کی ایک مرحلہ وار کوشش کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پورے ملک میں ایک مہم شروع کی جائے گی تاکہ ہم اپنی زندگیوں کو ’’وندے ماترم‘‘ کے منتر اور جذبے سے ہم آہنگ کر سکیں۔ یہ مہم جسمانی اور ڈیجیٹل دونوں سطحوں پر چلائی جائے گی۔ جناب شاہ نے اعلان کیا کہ #وندے ماترم 150کے نام سے ایک سوشل میڈیا مہم تمام زبانوں میں شروع کی جائے گی، جس کے تحت عوام کو ہر علاقائی زبان میں ’’وندے ماترم‘‘ لکھنے کی ترغیب دی جائے گی تاکہ قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر   نے کہا کہ ’’وندے ماترم‘‘ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت نے کئی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف سیاسی جماعتیں، رضاکار تنظیمیں اور عوام بھی اس مہم میں شامل ہیں جو قوم کے شعور کو  پھر سے  بیدار کرنے کا  فیسٹول منا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’وندے ماترم‘‘ دراصل ناول آنند مٹھ کا ایک حصہ ہے، جو بعد میں تحریکِ آزادی کا نعرہ بن گیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب 1936 کے برلن اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم نے فائنل سے قبل اجتماعی طور پر ’’وندے ماترم‘‘ گایا، تو اس لمحے یقین ہو گیا کہ آزادی حاصل ہونے پر یہ گیت صرف ایک سیاسی نعرہ نہیں بلکہ ہمیشہ کے لیے حب الوطنی اور قومی اتحاد کی علامت بن جائے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ 15 اگست 1947 کو سردار پٹیل کی درخواست پر پنڈت اوم کارناتھ ٹھاکر نے مکمل ’’وندے ماترم‘‘ گایا، جس میں  آزاد بھارت کی پہلی دھڑکن  سنائی دی۔ انہوں نے کہا کہ 24 جنوری 1950 کو آئین ساز اسمبلی کے آخری اجلاس میں ڈاکٹر راجندر پرساد نے ’’وندے ماترم‘‘ کو قومی گیت کے طور پر تسلیم کیا، جس کے بعد اسے ملک کی طرف سے قابلِ احترام درجہ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اُس لمحے سے ’’وندے ماترم‘‘ ہم سب کے لیے قومی شعور کا گیت بن گیا، اور آج ہم اس کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر   نے کہا کہ ہمیں اُس دور کو بھی سمجھنا چاہیے جب ’’وندے ماترم‘‘  تحریر کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ 1875 میں مغل دور کے طویل اختتام کے بعد برطانوی راج کا زمانہ شروع ہو چکا تھا۔ اُس وقت 1857 کی پہلی جنگِ آزادی ناکام ہو چکی تھی اور ملک بھر میں یہ خدشہ پیدا ہو گیا تھا کہ شاید قومی شعور دوبارہ بیدار نہ ہو سکے۔ ایسے وقت میں بنکم چندر چیٹرجی نے  اس شاندار  گیت کو تحریر کیا جو ہماری ثقافتی قوم پرستی کا پہلا اعلان  بھی بنا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وندے ماترم‘‘  سے اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ  بھارت زمین کا محض ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ایک خیال اور ایک تہذیب ہے جو تمام ہندوستانیوں کو باہم جوڑتی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہماری  پارٹی  ہمیشہ ثقافتی قوم پرستی پر زور دیتی رہی ہے، اور اس فکر کا بیدار ہونا یقینی طور پر ’’وندے ماترم‘‘ سے ہی متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کئی انقلابی ’’وندے ماترم‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ہنستے  ہنستے  پھانسی کے تختے پر چڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اُن عظیم   ثپوتوں کے خوابوں کے مطابق بھارت کی تعمیر کریں۔ جناب  امت شاہ نے کہا کہ آج سے 2047 تک کا دور وہ وقت ہے جب ہمیں ’’وندے ماترم‘‘ سے تحریک حاصل کر کے ایک عظیم بھارت کی تعمیر کرنی ہے۔

داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر   نے کہا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی بھی دہلی میں ’’وندے ماترم‘‘ کے اجتماعی گانے میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم سب نے یہ عہد کیا ہے کہ ’’وندے ماترم‘‘ کی 150ویں سالگرہ سوَدیشی کے نام وقف کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خودکفیل بھارت کی تعمیر سوَدیشی کے بغیر ممکن نہیں۔ جناب شاہ نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ’’وندے ماترم‘‘ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر سوَدیشی اپنانے کا عہد کریں۔داخلی امور کے وزیر نے کہا کہ  ہمیں آج یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ 2047 تک بھارت کو ایک عظیم ملک بنانے کے عمل میں ہم سب اپنی زندگیاں  پھر سے مادور وطن کے نام وقف کردیں۔

 

* * * *

)ش ح –   ش م-  م ذ(

UN.914


(Release ID: 2187438) Visitor Counter : 9