وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایک مضمون شیئر کیا،جس میں بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح ہمارا قومی گیت ‘‘وندے ماترم ’’ ایک با اعتماد، خود کفیل اور ابھرتے ہوئے ‘وِکسِت بھارت 2047 ’ کے ویژن کو مسلسل تحریک دیتا رہا ہے
Posted On:
07 NOV 2025 2:54PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت کے قومی گیت سے متعلق مرکزی وزیر جناب امت شاہ کے ذریعے تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔ یہ گیت بنکم چندر چٹوپادھیائے نے تخلیق کیا تھا اور یہ بھارت کی آزادی کا ابدی گیت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ نوٹ کرتے ہیں کہ ‘‘وندے ماترم ایک بااعتماد، خود کفیل اور ابھرتے ہوئے ’وِکسِت بھارت 2047‘ کے ویژن کو مسلسل تحریک دیتا رہا ہے ۔ ’’
مرکزی وزیر جناب امت شاہ کے ‘ ایکس ’ پوسٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:
‘‘ وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے پر، مرکزی وزیر جناب @AmitShah نے ، بھارت کے قومی گیت کے بارے میں لکھا ہے، جسے بنکم چندر چٹوپادھیائے نے تخلیق کیا تھا اور جو بھارت کی آزادی کا لازوال گیت ہے۔ وہ یاد دلاتے ہیں کہ کس طرح یہ گیت سامراجیت کے تاریک دور میں لکھا گیا اور بیداری کی ایک نئی صبح کے گیت کے طور پر ابھرا، جس نے تہذیبی قومیت کے ساتھ ثقافتی وقار کو جوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘وندے ماترم’ ایک بااعتماد، خود کفیل اور ابھرتے ہوئے وِکسِت بھارت 2047 کے ویژن کو تحریک دیتا رہا ہے۔ اس مضمون کو ضرور پڑھیں۔ ’’
**************
(ش ح۔ ش ب ۔ ع ا)
U.No. 905
(Release ID: 2187361)
Visitor Counter : 13