وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے قومی گیت ‘‘وندے ماترم’’ کے 150 سال مکمل ہونے کی سال بھر کی یادگاری تقریبات کے افتتاح کی جھلکیاں شیئر کیں

Posted On: 07 NOV 2025 1:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں قومی گیت‘‘وندے ماترم’’ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے  کہا  کہ وندے ماترم محض ایک لفظ نہیں ہے بلکہ یہ ایک منتر، ایک توانائی، ایک خواب اور ایک پختہ عزم ہے۔ وندے ماترم  کو اجتماعی طور پر گانے کو اظہار کی حدوں سے بالاتر واقع ایک شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے، جناب مودی نے  کہا  کہ بہت سی آوازوں کے درمیان، ایک واحد تال، ایک متحد لہجہ، ایک مشترکہ سنسنی، اور ایک ہموار  اور مناسب بہاؤ ابھرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 7 نومبر ایک تاریخی دن ہے کیونکہ آج قوم وندے ماترم کے 150 سال پورے کر رہی ہے۔

ایکس پر افتتاحی تقریب کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا:

دہلی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، ‘‘ہم وندے ماترم کے 150 سال پورے کر رہے ہیں، ایک ایسا  گیت  جس نے نسلوں کو قوم کے لیے اٹھنے کی ترغیب دی ہے۔’’

‘‘دہلی میں قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کی تاریخی تقریب میں شرکت کے بعد میں ایک نئی توانائی محسوس کر رہا ہوں۔’’

’’وندے ماترم کے 150 سال کی یاد میں ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکہ جاری کرنے پر فخر ہے۔‘‘

اس موقع پر میں نے اس نمائش کا بھی دورہ کیا جس میں وندے ماترم کے تاریخی سفر اور اس کی ثقافتی اہمیت کو بہت متاثر کن انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

’’آج مجھے وندے ماترم کے 150 سال کی یاد میں ایک ویب سائٹ لانچ کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اب ملک کا ہر شہری اس لازوال گیت کو اپنی آواز میں گا کر اس سے گہرا تعلق محسوس کر سکتا ہے۔ ps://

vandemataram150.in’’

’’وندے ماترم کے اجتماعی گانے کی ہرآواز حب الوطنی، اتحاد اور لگن کے شاندار جذبے سے گونج رہی ہے۔ اس  پیش کش نے سب کو ایک بار پھر احساس دلایا کہ وندے ماترم صرف ایک گانا نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کی روح کا اظہار ہے۔‘‘

غلامی کے دور میں وندے ماترم اس عزم کا اعلان بن گیا کہ ہندوستان آزاد ہوگا، غلامی کی زنجیریں ہندوستان ماتا کے ہاتھوں سے ٹوٹیں گی اور اس کی اولادیں اپنی تقدیر خود بنائیں گے!

’’وندے ماترم کی پوری ترکیب میں بنکم بابو کے ہر لفظ اور جذبات کے اپنے گہرے اثرات ہیں۔ اسی لیےیہ ہر دور اور ہر عہد کے لئے موزوں ہے۔‘‘

’’آج ہم 140 کروڑ ہم وطن ان تمام گمنام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وندے ماترم کا نعرہ لگاتے ہوئے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔‘‘

’’وندے ماترم کے اثر سے آج ہم ایک بار پھر ایک ایسے ہندوستان کے خواب کو پورا کر رہے ہیں جس میں ہماری خواتین کی طاقت قوم کی تعمیر میں سب سے آگے ہے۔

اگر نیا ہندوستان انسانیت کی خدمت کے لیے کملا اور ویملا کا روپ ہے، تو یہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے 'دش پرہارن-دھارنی درگا' بننا بھی جانتا ہے۔’’

"آج کی نسل کے لیےیہ جاننا بھی ضروری ہے کہ قوم کی تعمیر کے عظیم منتر وندے ماترم کی اہم لائنوں کو کیوں ہٹایا گیا، جو کہ ایک بہت بڑی ناانصافی تھی۔"

’’آج جب بھی ہمارا ملک، جس نے ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کی طرف قدم بڑھایا ہے، نئی کامیابیاں حاصل کرتا ہے، ہر قابل فخر ہندوستانی کا نعرہ ہوتا ہے – وندے ماترم!‘‘

<

********

 

 ( ش ح ۔م  م ع۔رض)

U. No. 897


(Release ID: 2187275) Visitor Counter : 18