وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے کوئز مقابلے “ تھنک -2025” کا شان دار فائنل انڈین نیول اکیڈمی میں اختتام پذیر


جے پور کا جیشری پیریوال ہائی اسکول  اس مقابلہ کا چیمپئن بنا

Posted On: 06 NOV 2025 10:09AM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا کوئز تھنک 2025 کا شاندار فائنل  مقابلہ 05 نومبر 2025 کو ایژیمالا میں واقع انڈین نیول اکیڈمی میں بھرپور جوش و جذبے اور رنگا رنگ انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی  اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ یہ تقریب پورے ملک میں جاری ذہنی و فکری سفر کے شان دار عروج کی علامت بنی—ایک ایسا سفر جس میں علم، اختراع اور بھارت کی مالا مال سمندری وراثت کو بھرپور طور پر اجاگر کیا گیا۔

موضوع’’مہاساگر‘‘ کے تحت، اس سال کے ایڈیشن نے بھارتی بحریہ کی جستجو، اعلیٰ معیار اور نوجوانوں میں سمندری شعور کو فروغ دینے کے عزم کی حقیقی عکاسی کی۔ ملک بھر سے ہزاروں طلبہ و طالبات  نےاس مقابلہ میں شرکت کی جس میں شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کے خطوں کی نمائندگی کرنے والے 16 اسکول سیمی فائنل مقابلے کے لیے منتخب ہوئے۔

سرفہرست آٹھ ٹیمیں ذہانت ، ٹیم ورک اور تجسس کے پرجوش مقابلے میں باوقار تھنک 25 ٹرافی کے لیے مقابلہ کرتے ہوئے گرینڈ فائنل میں پہنچیں ۔

فائنلسٹ میں جے پور سے جیشری پیریوال ہائی اسکول ،کننور سے بھارتیہ ودیا بھون ، جے پور سےسبودھ پبلک اسکول ، جمشید پور سے شکشا نکیتن ، چنئی سے پدم شیشادری بالا بھون سینئر سیکنڈری اسکول ، جے پور سے کیمبرج کورٹ ہائی اسکول ، کانپور سے ڈاکٹر وریندر سوروپ ایجوکیشن سینٹر ، سمستی پور سے  پی ایم شری جے این وی منتخب ہوئے۔

جے پور کاجیشری پاریوال ہائی اسکول نے چیمپین کا اعزاز اپنے نام کیا، جبکہ  سمستی پور کا پی ایم شری جواہر نوودیہ ودیالیہ نے  دوسرا مقام حاصل کیا ۔ اس کے ساتھ ہی تھنک 2025 کا یہ شاندار مقابلہ ایک متاثر کن انداز میں اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ نے نوجوان شرکاء کے جوش و خروش، آگہی اور بھارت کی سمندری وراثت کے گہرے ادراک کی تعریف کی۔ انہوں نے نوجوانوں میں تجسس پیدا کرنے اور اختراع کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی خصوصیات مستقبل کے سمندری رہنماؤں اور فکر سازوں کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کریں گی۔

شاندار فائنل مقابلہ کو بھارتی بحریہ کے سرکاری یوٹیوب اور فیس بُک پیچ پر براہِ راست نشر کیا گیا، جسے ملک بھر کے اسکولوں، بحریہ کے اداروں اور سمندری امور کے شائقین نے بھرپور جوش و دلچسپی کے ساتھ دیکھا اور حصہ لیا۔

دانائی کےمسلسل اضافہ کے پس منظر میں بھارتی بحریہ امید اور عزم کے ساتھ تھنک 2026 کی جانب دیکھ رہی ہے، تاکہ نئی نسل کو جستجو، شمولیت اور اعلیٰ کارکردگی کے لیے مزید تحریک دی جا سکے  اور یوں علم و دریافت کے اس روشن سفر کو مسلسل آگے بڑھایا جا سکے۔

************

ش ح۔ ت ف۔ش ت

 (U-833)


(Release ID: 2186862) Visitor Counter : 13