صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے امبالہ میں رافیل طیارےکی سواری کی


طاقتور رافیل طیارے میں پہلی پرواز نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں سے متعلق میرے احساسِ فخر کو اور بھی مضبوط کر دیا ہے: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو

Posted On: 29 OCT 2025 1:18PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (29 اکتوبر 2025) ایئر فورس اسٹیشن، امبالا (ہریانہ) میں رافیل طیارے میں پرواز کی۔ وہ بھارتی فضائیہ کے دو جنگی طیاروں میں پرواز کرنے والی پہلی بھارتی صدر ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 2023 میں سوخوئی 30 ایم کے آئی میں پرواز کی تھی۔

1.jpg

ایئر فورس اسٹیشن امبالا ، پہلا ایئر فورس اسٹیشن ہے جہاں رافیل طیارے فرانس کی ڈسو ایوی ایشن فیکٹری سے پہنچے تھے۔

2.jpg

صدرِ جمہوریہ، جو بھارتی مسلح افواج کی سپریم کمانڈر ہیں، نے تقریباً 30 منٹ تک پرواز کی اور تقریباً 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ایئر فورس اسٹیشن واپس آئیں۔ طیارے کو گروپ کیپٹن امت گیہانی، کمانڈنگ آفیسر 17 اسکواڈرن نے اڑایا۔ طیارے نے سطحِ سمندر سے تقریباً 15 ہزار فٹ کی بلندی پر اور تقریباً 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی۔

3.jpg

بعد ازاں وزیٹرز بُک میں صدرِ جمہوریہ محترمہ  مرمونے اپنے جذبات کا اظہار ایک مختصر نوٹ لکھ کر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ  بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے میں اپنی پہلی پرواز کے لیے ایئر فورس اسٹیشن امبالا کا دورہ کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ رافیل میں یہ پرواز میرے لیے ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ہے۔ طاقتور رافیل طیارے میں اس پہلی پرواز نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں پر میرے احساسِ فخر کو مزید مضبوط کیا ہے۔ میں بھارتی فضائیہ اور ایئر فورس اسٹیشن امبالا کی پوری ٹیم کو اس کامیاب پرواز کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

4.jpg

محترمہ مرمو کو رافیل اور بھارتی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –م  ع–ص ج)

U. No. 435


(Release ID: 2183741) Visitor Counter : 20