نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل اسپورٹس ایوارڈز 2025: آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 28 OCT 2025 5:14PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں  کی وزارت نے سال 2025 کے لیے نیشنل اسپورٹس  ایوارڈز :میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈز، ارجن ایوارڈ، ارجن ایوارڈ (لائف ٹائم)، دروناچاریہ ایوارڈ، راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار (آر کے پی پی)کے لئے 29 ستمبر 2025 کو درخواستیں طلب کیں ہیں۔ نوٹیفکیشن وزارت کی ویب سائٹ www.yas.nic.in پر اپ لوڈ کیے گئے تھے۔

اب درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 28 اکتوبر 2025 سے بڑھا کر 4 نومبر 2025 (منگل) کر دی گئی ہے۔ ایوارڈ کے لیے اہل کھلاڑیوں/ کوچز/ اداروں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ اہل افراد  وقف شدہ پورٹل   dbtyas-sports.gov.in پر خود آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن/ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا/ تسلیم شدہ قومی اسپورٹس فیڈریشنز/ اسپورٹس پروموشن بورڈز/ ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں وغیرہ کو بھی اسی کے مطابق مطلع کیا جاتا ہے۔ تمام سرکاری ملازمین کے لیے ویجیلنس کلیئرنس جمع کروانا لازمی ہے۔ 04 نومبر 2025 (منگل) کے بعد موصول ہونے والی نامزدگیوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

**********

U.No. 401

(ش ح۔  ا م ۔ر ب)

 


(Release ID: 2183428) Visitor Counter : 7