وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے نہائے –کھائے کی مقدس رسم کے ساتھ چھٹ مہاپرو کے مبارک آغاز کی مبارکباد دی
Posted On:
25 OCT 2025 9:06AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھٹ مہاپرو، جس کا آغاز آج نہائے کھائے کی روایتی رسم کے ساتھ ہو رہا ہے، ملک اور دنیا بھر میں موجود عقیدت مندوں کو اپنی جانب سے مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے تمام ورتیوں کی غیرمتزلزل عقیدت کو خراج تحسین پیش کیا اور اس چہار روزہ تہوار کی غیر معمولی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا۔
جناب مودی نے چھٹ کی افزوں عالمی شناخت کو تسلیم کیا اور کہا کہ دنیا بھر میں سکونت پذیر بھارتی کنبے اس رسم میں دلی عقیدت کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔
اس مبارک موقع پر، وزیر اعظم نے چھٹ میّا کے لیے وقف بھکتی گیت ساجھا کیا، اور سبھی کو اس کی روحانی بازگشت میں گم ہو جانے کے لیے مدعو کیا۔
ایکس پر پوسٹ میں جناب مودی نے تحریر کیا:
’’چار روزہ چھٹ تہوار کا آغاز آج سے نہائے- کھائے کی مقدس رسومات کے ساتھ ہو رہا ہے۔ بہار سمیت ملک بھر کے عقیدت مندوں کو میری جانب سے دلی مبارکباد۔ تمام ورتیوں کو میرا سلام اور احترام!‘‘
’’ہماری ثقافت کا یہ عظیم الشان تہوار سادگی اور تحمل کی علامت ہے، جس کی پاکیزگی اور نظم و ضبط کی پاسداری بے مثال ہے۔ اس مقدس موقع پر چھٹ گھاٹوں پر دیکھے گئے مناظر خاندانی اور سماجی ہم آہنگی کے لیے ایک شاندار تحریک پیش کرتے ہیں۔ چھٹ کی قدیم روایت نے ہمارے معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ‘‘
’’ آج چھٹ کو دنیا کے کونے کونے میں ایک بڑے ثقافتی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں رہنے والے ہندوستانی کنبے اس کی روایات میں دل و جان سے حصہ لیتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ چھٹی میّا سب کو اپنا بھرپور آشیرواد دیں۔ ‘‘
’’چھٹ مہاپرو عقیدے، عبادت اور فطرت سے محبت کا ایک انوکھا سنگم ہے۔ اس میں جہاں سورج غروب ہونے اور چڑھتے ہوئے سورج کو نذرانہ پیش کیا جاتا ہے، وہیں اس میں فطرت کے متنوع رنگوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔ چھٹ پوجا کے گیت اور دھنیں بھی فطرت سے عقیدت اور محبت کے انوکھے احساس سے لبریز ہیں۔ ‘‘
’’ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے کل ہی بیگوسرائے جانے کا موقع حاصل ہوا۔ بہار کی کوکیلا شاردا سنہا جی کا بیگوسرائے سے گہرا رشتہ ہے۔ شاردا سنہا جی اور بہار کے متعدد دیگر لوک فنکاروں نے اپنے گانوں کے ذریعے چھٹ تہوار میں ایک منفرد احساس شامل کیا ہے۔ ‘‘
’’آج اس مہاپرو کے موقع پر میں آپ سبھی کے ساتھ چھٹی میّا کے ایسے نغمیں ساجھا کر رہا ہوں، جنہیں سن کر ہر کوئی مسحور ہو جائے گا۔‘‘
https://m.youtube.com/watch?v=6e6Hp6R5SVU ‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:275
(Release ID: 2182380)
Visitor Counter : 20
Read this release in:
Odia
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada