مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاک کے محکمے نے سابق فوجیوں کے تعلق سے معاون صحت اسکیم کے مستفیدین کیلئے ادویات کی فراہمی سے متعلق خدمات کا آغاز کیا

Posted On: 17 OCT 2025 1:54PM by PIB Delhi

ڈاک کے محکمے(ڈی او پی) نے سابق فوجیوں کے محکمے (ڈی ای ایس ڈبلیو) کے تعاون سے، سابق فوجیوں سے متعلق معاون صحت اسکیم (ای سی ایچ ایس) کے تحت ای سی ایچ ایس پالی کلینک میں دستیاب نہ ہونے والی ادویات کی حصول، بُکنگ، ترسیل اور گھر پر فراہم کرنے کی سہولت کے لیے ایک مخصوص سروس کا آغاز کیا ہے۔

اس اقدام کے تحت، دیہی سطح کے کاروباری افراد (ویلیج لیول انٹرپرینیورس –وی ایل ای) کے ذریعے، جو مشترکہ سروس مراکز(سی ایس سی )میں ای سی ایچ سی پولی کلینکس پر تعینات ہیں، ادویات کو حاصل کر کے پیک کیا جائے گا، جب کہ ان کی ترسیل اور لاجسٹکس کی ذمہ داری انڈیا پوسٹ کے قابلِ اعتماد نیٹ ورک کے سپرد ہوگی۔ یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ای سی ایچ سی کے مستفیدین تک ادویات مؤثر، محفوظ اور ملک کے ہر کونے میں بروقت پہنچ سکیں۔

یہ سروس سب سے پہلے 31 جولائی 2025 کو دہلی میں آزمائشی طور پر شروع کی گئی تھی، جہاں مثبت ردعمل ملا۔ اس کے بعد اسے این سی آر (قومی دارالحکومت علاقہ) تک وسعت دی گئی، جس میں ہریانہ اور اتر پردیش بھی شامل ہیں۔ کلیدی نوعیت کے پروجیکٹ کی کامیابی ، جس میں 1700 سے زائد ادویات کے پیکٹس فراہم کیے گئے، اس  کی بنیاد پر، ملک بھر میں 458 ای سی ایچ سی مقامات کی مکمل میپنگ کی گئی ہے اور یہ سروس 17 اکتوبر 2025 سے پورے بھارت میں دستیاب ہوگی۔

یہ اقدام محکمہ ڈاک کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنی وسیع پوسٹل نیٹ ورک کو عوامی خدمت اور فلاحی منصوبوں کے لیے بروئے کار لا رہا ہے۔ یہ سروس ای سی ایچ سی مستفیدین کو بروقت اور قابلِ بھروسا ادویات کی ترسیل یقینی بنائے گی اور قوم کی تعمیر و عوامی فلاح میں انڈیا پوسٹ کے ایک معتبر شراکت دار کے طور پر رول کو مزید مستحکم کرے گی۔

*********

 

 

ش ح ۔  ک ا۔  ش ب ن

U. No.03


(Release ID: 2180330) Visitor Counter : 11