نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے لیبر اصلاحات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور کھیلوں کے فروغ کی کوششوں کی ستائش کی


نائب صدر نے ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کو مضبوط بنانے میں یوتھ ایکسچینج پروگراموں کے کردار پر روشنی ڈالی

نائب صدر نے مزدوروں کے لیے عالمی سماجی تحفظ کے اقدامات کی ستائش کی

نائب صدر کا کہنا ہے کہ اولمپکس جیسے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی ہندوستانی کھیلوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی

Posted On: 14 OCT 2025 4:52PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، محنت اور روزگار کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے وزارتوں کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں نائب صدر ہند جناب سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔

میٹنگ کے دوران نائب صدر کو وزارت محنت اور روزگار اور وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کی طرف سے کئے گئے کلیدی اقدامات اور پالیسی اصلاحات کے بارے میں بتایا گیا۔

نائب صدر کو محنت اور روزگار کی وزارت کے جامع اقدامات سے آگاہ کیا گیا جن کا مقصد کام کے اچھے حالات کو یقینی بنانا، مزدوروں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا، روزگار میں اضافہ کرنا، سماجی تحفظ کو مضبوط بنانا، پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کو فروغ دینا اور ہم آہنگ صنعتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ وزارت نے اپنے بڑے اصلاحاتی اقدامات جیسے ای-شرم پورٹل، شرم سہولت پورٹل، پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا، اور نیشنل کریئر سروس پورٹل پر بھی روشنی ڈالی۔

نائب صدر نے لیبر قوانین کو آسان بنانے میں وزارت کی کوششوں اور سماجی تحفظ کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے جاری کام پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کارکنوں کی بہبود کو بہتر بنانے اور جامع اقتصادی ترقی کی طرف ہندوستان کے سفر کو آگے بڑھانے کے لئے وزارت کے عزم کی ستائش کی۔

نائب صدر کو نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے اہم اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ نائب صدر جمہوریہ کو بتایا گیا کہ وزارت کی کوششیں نوجوانوں کی صلاحیت اور قائدانہ خصوصیات کو فروغ دینے، انہیں قوم سازی کی سرگرمیوں میں شامل کرنے، اور شراکتی پروگراموں کے ذریعے کمیونٹی سروس کے جذبے کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں جو کہ ‘‘جن بھاگداری سے جن آندولن’’ کے تصور کو حقیقی شکل دیتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ کو نوجوانوں پر مبنی کلیدی پروگراموں جیسے کہ نیشنل یوتھ پالیسی، میرا یووا بھارت (مائی بھارت)، نیشنل سروس اسکیم، یوتھ ہاسٹلز، اور نیشنل یوتھ ایوارڈز کے بارے میں بتایا گیا۔ مائی بھارت پورٹل کو ڈیجیٹل اور فیلڈ پر مبنی مصروفیت کی سرگرمیوں کے ذریعے ملک بھر کے نوجوانوں کو جوڑنے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ جناب سی پی رادھا کرشنن نے قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے میرا یووا بھارت (مائی بھارت) پہل کی تعریف کی۔ انہوں نے ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور ایک بھارت، شریشٹھ  بھارت کے جذبے کو تقویت دینے میں نوجوانوں کے تبادلے کے پروگراموں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہیں نوجوانوں کی شمولیت کے کئی اختراعی پروگراموں جیسے یوتھ 20 (وائی20) اجلاس، میری ماٹی میرا دیش، وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 (وی بی وائی ایل ڈی-2025)، دیوالی ود مائی بھارت،  نشہ مکت یوا فار وکست بھارت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

نائب صدر کو وزارت کے کھیلوں کی ترقی کے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا، جس میں کھیلو انڈیا، ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی)، قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کی مدد، کھیلو بھارت نیتی، اور ون کارپوریٹ ون اسپورٹ سی ایس آر ماڈل شامل ہیں۔ انہوں نے اولمپک اور پیرا اولمپکس سمیت بین الاقوامی سطحوں پر ہندوستانی کھلاڑیوں بالخصوص خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے میں کارپوریٹ سیکٹر کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی پذیرائی کی۔

بھارت میں اولمپکس سمیت کھیلوں کے بڑے مقابلوں کی میزبانی کے لیے وزارت کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے کھیلوں کی ترقی کو نمایاں فروغ ملے گا اور کھیلوں کے ایک ابھرتے ہوئے عالمی ملک کے طور پر ہندوستان کی حیثیت مستحکم ہوگی۔

***

ش ح۔ع و ۔ ا ک م

U.N-9843


(Release ID: 2179015) Visitor Counter : 15