وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے جناب این ۔چندرابابو نائیڈو کو وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے 15 سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی

Posted On: 11 OCT 2025 10:15PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے جناب این۔ چندرابابو نائیڈو سے بات کی اور وزیر اعلیٰ کے طور پر 15 سال مکمل کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے جناب نائیڈو کے مستقبل کے وژن اور اچھی حکمرانی کے عزم کی تعریف کی ، جو ان کے پورے سیاسی کیریئر میں مستقل رہے ہیں ۔  جناب مودی نے جناب نائیڈو کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو یاد کیا، جو 2000 کی دہائی کے اوائل میں اُس وقت قائم ہوئے جب دونوں وزرائے اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔اور اور عوامی خدمت کے لیے ان کی لگن کو سراہا ۔

وزیر اعظم نے جناب این۔ چندرابابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ان کی جاری کوششوں پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ؛

‘‘چندرابابو نائیڈو گارو سے بات کی اور وزیر اعلیٰ کے طور پر 15 سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ان کا دور اندیش وژن اور بہتر حکمرانی کے لیے ان کی مستقل وابستگی، ان کے پورے سیاسی سفر میں نمایاں رہی ہے۔میں نے چندرابابو گارو کے ساتھ کئی مواقع پر مل کر کام کیا ہے، جس کا آغاز اُس وقت ہوا جب ہم دونوں نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں وزرائے اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔آندھرا پردیش کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے جذبے اور لگن پر انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔’’

@ncbn”

 

ش ح۔ ش آ ۔ م ش

U. No-7460


(Release ID: 2178336) Visitor Counter : 6