وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ڈاکٹر پیٹرک ہرمائنی کو سیشلز میں صدارتی انتخابات  میں ان کی فتح کے لیے مبارکباد دی

Posted On: 12 OCT 2025 9:13AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹر پیٹرک ہرمائنی کو سیشلز میں صدارتی انتخابات میں ان کی فتح کے لیے تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بحیرہ ہند کا پانی وہ مشترکہ وراثت ہے جو دونوں ممالک کے عوام کو مربوط کرتی ہے اور ان کی امنگوں اور ضرورتوں میں تعاون فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت اور سیشلز کے درمیان  کثیر جہتی تعلقات جو وقت کی کسوٹی پر کھرتے اترے ہیں، وہ بطور صدر ڈاکٹر ہرمائنی کی مدت کار کے دوران مضبوط ہوں گے اور مزید رفتار حاصل کریں گے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:

’’سیشلز میں صدارتی انتخابات میں ڈاکٹر پیٹرک ہرمائنی کی فتح کے لیے انہیں تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ بحیرہ ہند کا پانی ایک مشترکہ وراثت ہے جو ہمارے عوام کی امنگوں اور ضرورتوں کی حمایت  کرتی ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ ہمارے کثیر جہتی تعلقات جو وقت کسوٹی پر کھرتے اتر ے ہیں، وہ بطور صدر ان کی مدت کار کے دوران مضبوط ہوں گے اور مزید رفتار حاصل کریں گے۔ ان کی آنے والی مدت کار کے لیے میری جانب سے نیک ترین خواہشات۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7444


(Release ID: 2178015) Visitor Counter : 17