زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 'پردھان منتری دھن دھنیا کرشی یوجنا' اور 'دالوں میں خود کفالت مشن' کا آغاز کیا
زراعت ، مویشی پروری ، ماہی گیری ، ایف پی اوز اور دیہی اختراعی شعبوں کے لیے 42,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان
وزیر اعظم نے زرعی انفراسٹرکچر فنڈ ، مویشی پروری ، ماہی گیری اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں کے تحت 1,100 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے 42,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے بے مثال اقدامات کے لیے کسانوں کی جانب سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری، پوسا، دہلی میں منعقدہ تقریب میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ شریک ہوئے؛ مرکزی وزراء جناب راجیو رنجن سنگھ اور جناب رام ناتھ ٹھاکر کے ساتھ متعدد وزرائے اعلیٰ، عوامی نمائندے اور لاکھوں کسانوں نے ملک بھر سے ورچوئل انداز میں اس تقریب میں شرکت کی
وزیر اعظم نے اے آئی ایف ، مویشی پروری اور ماہی گیری کے شعبوں کے تحت دالوں کے کاشتکاروں اور مستفیدین کے ساتھ براہ راست بات چیت کی
وزیر اعظم نے لوک نائک جے پرکاش نارائن اور ناناجی دیشمکھ کو ان کی جینتی پر بھی کیا یاد
وزیر اعظم نے زرعی مہارت میں تعاون کرنے والے کسانوں ، ایف پی اوز ، کوآپریٹیو اور اختراع کاروں کو مبارکباد دی
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے زرعی مشینری پر جی ایس ٹی کم کرنے اور بڑی فصلوں کے لیے ایم ایس پی بڑھانے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا
شیوراج سنگھ کا کہنا ہے کہ "وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے کسانوں پر بوجھ نہ پڑے"
ادارہ جاتی قرض ، فصل بیمہ اور دیگر مالی امداد کی اسکیمیں کسانوں کو بااختیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں: مرکزی وزیر زراعت
دالوں میں خود کفالت مشن اور' پردھان منتری دھن دھنیا کرشی یوجنا 'کسانوں کی خوشحالی اور زرعی تبدیلی کے لیے تاریخی اقدامات ہیں: شری شیوراج سنگھ
وزیر اعظم مودی کی دور اندیشی اور وژن دیہی اور زرعی بہبود کو جاری رکھے ہوئے ہے: شری شیوراج سنگھ
مرکزی وزیر زراعت نے سودیشی اور خود انحصاری کے ذریعے "وکست بھارت '(ترقی یافتہ ہندوستان) کی تعمیر کے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا
Posted On:
11 OCT 2025 5:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی کے پوسا میں منعقدہ ایک تاریخی تقریب میں وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی زراعت اور اس سے وابستہ شعبہ جات کے لیے تبدیلی پر مبنی اقدامات کے ایک سلسلے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کے ہمراہ زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان اور وزیرِ مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری بھی موجود تھے۔وزیرِ اعظم مودی نے دالوں کی کاشت، زرعی بنیادی ڈھانچے کے ففنڈ (اے آئی ایف)، مویشی پروری اور ماہی پروری سے وابستہ کسان گروپوں سے براہِ راست گفتگو کی اور اُن کے مسائل، چیلنجز اور اختراعی طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر معروف سماجی مصلحین، لوک نائک جے پرکاش نارائن اور ناناجی دیشمکھ کو اُن کی یومِ پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

'پردھان منتری دھن دھنیا کرشی یوجنا' اور 'دالوں میں خود کفالت مشن' کا آغاز، ہندوستان کے زرعی سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔'پی ایم دھن دھنیا کرشی یوجنا' ایک جامع اور مربوط پہل ہے، جس میں 11 وزارتوں کی 36 ذیلی اسکیمیں شامل ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد امنگوں والے اضلاع میں زرعی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔
'دالوں میں خود کفالت مشن' کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ ملک دالوں کی پیداوار میں خود کفیل بنے، اور اندرونِ ملک بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر درآمدات پر انحصار میں کمی لائی جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے زرعی انفراسٹرکچر فنڈ(اے آئی ایف)، مویشی پروری، ماہی گیری اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں کے تحت 1,100 منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ یہ تمام اقدامات مجموعی طور پر 42,000 کروڑ روپے سے زائد کی تاریخی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتے ہیں، جس سے دیہی بھارت میں جدید کولڈ اسٹوریج سہولیات، پروسیسنگ یونٹس اور گوداموں کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔
کسانوں اور ایف پی اوز کی شناخت و ستائش
وزیرِ اعظم نے ان کسانوں، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)، کوآپریٹوز اور افراد کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے زرعی ترقی کے میدان میں غیر معمولی اختراعات اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔ ان کی کامیابیوں کو بھارت میں ابھرتے ہوئے دیہی کاروباری ماحولیاتی نظام کے مثالی نمونے کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

کھاد کی سبسڈی اور جی ایس ٹی میں ریلیف
وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مرکزی وزیرِ زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومتِ ہند نے یہ یقینی بنایا کہ عالمی منڈی میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بھارتی کسان متاثر نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی بھاری سبسڈی کے باعث یوریا کی ایک بوری صرف 266 روپے میں جبکہ ڈی اے پی (ڈائی امونیم فاسفیٹ) 1,350 روپے میں دستیاب ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ زرعی مشینری پر جی ایس ٹی میں کمی کے فیصلے نے ملک بھر کے کسانوں کے لیے جدید زرعی آلات کو مزید سستا اور قابلِ حصول بنا دیا ہے۔

ایم ایس پی میں تاریخی اضافہ
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مرکزی حکومت نے اہم فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ گندم کے لیے 160 روپے فی کوئنٹل، چنے کے لیے 200 روپے سے زائد، دال کے لیے 300 روپے، سرسوں کے لیے 250 روپے، اور سورج مکھی کے لیے 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کسانوں کو مالی طور پر بااختیار بنانا
مرکزی وزیر زراعت نے بتایا کہ 'پردھان منتری کسان سمان ندھی' کے تحت 3.90 لاکھ کروڑ روپے براہِ راست کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی )اسکیم کے ذریعے مالی سال 2024-25 میں 1.62 لاکھ کروڑ روپے کی شرحِ سود سبسڈی کے ساتھ 10 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کے قرضے فراہم کیے گئے۔اسی طرح، 'پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا' کے تحت بیمہ شدہ کسانوں کو 1.83 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ دیا گیا۔

ایف پی اوز کی ترقی اور اختراع
فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج 52 لاکھ سے زائد کسان ایف پی اوز میں بطور شیئر ہولڈر شامل ہیں۔ ان میں سے 1,100 ایف پی اوز نے ’کروڑ پتی‘ کا درجہ حاصل کر لیا ہے، اور ان اداروں نے مجموعی طور پر 15,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار ریکارڈ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارتِ زراعت ان تنظیموں کو اختراع، برانڈنگ اور منڈیوں سے مؤثر طور پر منسلک کرنے کے لیے مسلسل معاونت فراہم کر رہی ہے۔
خود انحصاری اور ’وکست بھارت‘ سے وابستگی
مرکزی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت، ملک کو ’آتم نربھرتا‘ (خود انحصاری) اور ’وکست بھارت‘ (ترقی یافتہ بھارت) کی سمت لے جاتے ہوئے، ہندوستانی زراعت کو عالمی معیار پر لانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مقامی مصنوعات (سودیشی) کو اپنائیں اور ملک کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
وزیرِ اعظم کی بصیرت افروز قیادت کو سراہتے ہوئے، جناب چوہان نے کہا:"وزیرِ اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہم ایک ترقی یافتہ اور خود کفیل بھارت کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے پُرعزم ہیں — ایسا بھارت جو کسانوں کی خوشحالی، مقامی صنعتوں کے فروغ اور اختراعات کی بنیاد پر قائم ہو۔"
***
UR-7429
(ش ح۔اس ک )
(Release ID: 2177896)
Visitor Counter : 7