ریلوے کی وزارت
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر نئے اور جدید ترین یاتری سُویدھا کیندر کا معائنہ کیا، جسے تقریباً 7000 مسافرین کو سہولت بہم پہنچانے کے لیے تیار کیا گیا ہے
یاتری سُویدھا کیندر تہواری سیزن کے دوران سفر میں اضافے کے درمیان مسافروں کو آرام اور سکون فراہم کرائے گا: مرکزی وزیر
اس طرح کے یاتری سُویدھا کیندر ملک بھر میں دیگر اسٹیشنوں پر تیار کیے جانے چاہئیں: اشونی ویشنو
نئے یاتری سویدھا کیندر کو بھیڑ بھاڑ کم کرنے اور آرام و سکون میں اضافے کے لیے ٹکٹ لینے سے قبل، ٹکٹ لینے ، اور ٹکٹ لینے کے بعد ، یعنی تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے
یاتری سویدھا کیندر میں 22 ٹکٹ کاؤنٹرس، 25 اے ٹی وی ایم، جدید سلامتی نظام، اور مسافرین کے لیے بنیادی سہولتیں یعنی بیٹھنے کے لیے نشستوں، ٹھنڈک، صفائی ستھرائی اور اطلاعات جیسی سہولتیں دستیاب ہیں
Posted On:
11 OCT 2025 2:34PM by PIB Delhi
ملک کے مصروف ترین ٹرمنلوں میں سے ایک پر مسافرین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ، ریلوے، اطلاعات و نشریات، اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے مرکزی وزیر، جناب اشونی ویشنو نے آج نئی دہلی ریلوے اسٹیشن (این ڈی ایل ایس) پر نوتعمیر شدہ یاتری سویدھا کیندر (پرماننٹ ہولڈنگ ایریا) کا معائنہ کیا۔ اس مرکز کو کسی بھی وقت تقریباً 7000 مسافروں کو بورڈنگ سے قبل سکون و آرام پہنچانے کے لیے سہولت فراہم کرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
جناب اشونی ویشنو نے کہا، ’’نوتعمیر شدہ جدید ترین یاتری سویدھا کیندر تہواری سیزن کے دوران مسافروں کو آرام و سکون فراہم کرے گا کیونکہ مسافرین کی تعداد میں اضافہ رونما ہو رہا ہے۔ اس طرح کے یاتری سویدھا کیندر ملک بھر میں دیگر اسٹیشنوں پر بھی تیار کیے جانے چاہئیں۔‘‘

مسافروں کی نقل و حرکت کو ہموار کرنے کے لیے نئے یاتری سویدھا کیندر کو حکمت عملی کے مطابق تین زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک ٹکٹنگ ایریا 2,860 مربع میٹر، پوسٹ ٹکٹنگ ایریا 1,150 مربع میٹر، اور ایک پری ٹکٹنگ ایریا جو 1,218 مربع میٹر پر محیط ہے۔ یہ زمرہ بندی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے اور ٹرمنل کے مرکزی دروازے پر مسافروں کے آرام کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

مسافروں کی سہولت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے شمالی ریلوے نے اس کیندر کو جامع اور جدید بنیادی سہولتوں سے آراستہ کیا ہے۔
اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
ٹکٹنگ: 22 جدید ٹکٹ کاؤنٹرس اور 25 خودکار ٹکٹ وینڈنگ مشینیں (اے ٹی وی ایم)
صلاحیت اور آرام: 200 مسافروں کے لیے بیٹھنے کا انتظام اور مناسب ٹھنڈک کےے لیے 18 اعلیٰ قسم کے کم رفتار والے پنکھے(ایچ وی ایل ایس)
صفائی ستھرائی اور پانی: آراو پر مبنی آبی نظام کے ساتھ ساتھ 652 مربع میٹر رقبے پر تعمیر شدہ کلی طور پر بیت الخلاء بلاک
اطلاعات اور سلامتی: 24 اسپیکرز، تین ایل ای ڈی الیکٹرانک ٹرین معلوماتی ڈسپلے، اور جدید فائر فائٹنگ سسٹم کے 7 یونٹوں کے ساتھ مسافروں کے اعلان کا ایک مضبوط نظام۔
سلامتی: 18 سی سی ٹی وی کیمروں، 5 لگیج اسکینرس، اور 5 ڈور فریم میٹل ڈٹیکٹرس (ڈی اف ایم ڈی) سمیت جدید ترین سلامتی اقدامات
تعمیر کے دوران شمالی ریلوے نے کامیابی کے ساتھ کئی پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا کیا، جس میں موجودہ ڈھانچے جیسے کہ اے ٹی ایم، دہلی پولیس کیبن، اور ہورڈنگ بورڈز کو ضروری مسمار کرنا اور منتقل کرنا شامل ہے۔ مزید برآں، پانی کی لائنوں، نکاسی آب کے نظام، اور او ایف سی کیبلز جیسی ضروری یوٹیلیٹی کی حساس منتقلی کو روزمرہ کے کاموں میں رکاوٹ کے بغیر انجام دیا گیا۔
متوازی طور پر، فٹ اوور برج 1 (ایف او بی 1) کی توسیع کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کا ایک ضروری اپ گریڈ مکمل کیا گیا۔ یہ توسیع اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ این ڈی ایل ایس پر ڈی بورڈنگ ٹرینوں کے مسافر اب براہ راست میٹرو اسٹیشن کی طرف نکل سکتے ہیں، جس سے ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی اور پلیٹ فارم کی بھیڑ میں کمی آئے گی۔
اس موقع پر مرکزی وزیر کے ساتھ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب ستیش کمار؛ شمالی ریلوے کے جنرل منیجر جناب اشوک کمار ، اور ریلوے کے دیگر سینئر افسران موجود تھے، جنہوں نے اس سہولت کی منصوبہ بندی اور اسے عملی جامہ پہنانے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اس معائنہ نے اہم بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری اور مسافروں کے لیے عالمی درجے سہولتوں کو یقینی بنانے کی وزارت ریلوے کی عہدبستگی کو اجاگر کیا۔
*****
(ش ح –ا ب ن- ع ر)
U.No:7422
(Release ID: 2177794)
Visitor Counter : 12