وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

"درویہ" پورٹل پہلے مرحلے میں 100 آیوش مادوں کی فہرست سازی کرے گا


ایک ڈیجیٹل آرکائیو سے کہیں زیادہ، درویہ ،ہندوستان کی علمی روایت کاجیتا جاگتا نمونہ ہے: مرکزی آیوش وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو

سی سی آر اے ایس کے ذریعہ اے آئی ریڈی پورٹل آیوش مادوں پر کلاسیکی اور جدید تحقیق کو ڈیجیٹائز کرنے اور یکجا کرنے کے لیے، کراس ڈسپلنری جدت کو فروغ دیتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 09 OCT 2025 11:49AM by PIB Delhi

درویہ پورٹل کے پہلے مرحلے میں 100 اہم جڑی بوٹیوں کی معلومات کی فہرست سازی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے ڈیٹا کو مسلسل ایک مخصوص انٹری سافٹ ویئر کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ درستگی اور مستند معلومات یقینی بنائی جا سکیں۔ مرکزی کونسل برائے تحقیقی علومِ آیورویدا (سی سی آر اے ایس) کی یہ جامع اور جدید آن لائن علمی مخزن، جسے ڈجیٹائزڈ ریٹریول ایپلیکیشن فار ورسیٹائل یارڈ اسٹک آف آیوش (درویہ) کہا جاتا ہے، ایک جدت انگیز اقدام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ درویہ مصنوعی ذہانت سے لیس  ہے اور مستقبل میں یہ آیوش گرڈ اور دیگر وزارت کی جڑی بوٹیوں اور ادویات کی پالیسی سے متعلق اقدامات سے مربوط ہوگا۔ اس پلیٹ فارم میں کیو آر کوڈ انٹیگریشن بھی موجود ہے، جو ملکی سطح پر جڑی بوٹیوں کے باغات اور دواؤں کے ذخائر میں معیاری معلومات تک رسائی ممکن بناتا ہے۔

روایتی طب میں شواہد پر مبنی انضمام اور ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، وزارت آیوش نے یہ پورٹل حال ہی میں گوا میں 23 ستمبر کو ہونے والے دسویں یوم آیوروید کے موقع پر جاری کیا، جس میں گوا کے گورنر جناب اشوک گجاپتی راجو، گوا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، مرکزی وزیر برائے آیوش جناب پرتاپ راؤ جادھو،مرکزی وزیر برائے توانائی اور نئی و قابل تجدید توانائی جناب شری پد یسّو نائیک اور سیکرٹری وزارت آیوش ویدیا راجیش کوٹیچا بھی موجود تھے۔ یہ اقدام وزارت کی جانب سے ٹیکنالوجی کے ذریعے آیوش کی جڑی بوٹیوں اور دوائیوں پر مستند اور تحقیقی معلومات تک عالمی رسائی کو یقینی بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔

درویہ پورٹل ایک جامع، اوپن ایکسیس ڈیٹا بیس کے طور پر کام کرتا ہے جو کلاسیکی آیورویدک متون اور جدید آن لائن تحقیقاتی پلیٹ فارمز سے ڈیٹا کو متحرک طور پر یکجا کرتا ہے۔ اس کا صارف دوست انٹرفیس صارفین کو آیوش کے نظاموں میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں کی تلاش کرنے اور ان کے تفصیلی پروفائل تک رسائی فراہم کرتا ہے، جن میں آیورویدک فارماکوتھیراپیوٹکس، نباتیات، کیمسٹری، فارمیسی، فارماکولوجی، اور حفاظتی معلومات شامل ہیں۔

اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب پرتا راؤ جادھو،مرکزی وزیربرائے آیوش نے کہا،درویہ محض ایک ڈیجیٹل آرکائیو نہیں ہے — یہ بھارت کے علمی ورثے کی عصری شکل میں جیتا جاگتا نمونہ ہے۔ روایتی علم کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا کر ہم آیوروید اور دیگر آیوش نظاموں کی سائنسی بنیاد کو مضبوط بنا رہے ہیں تاکہ عالمی سطح پر تعاون اور جدت ممکن ہو سکے۔"

ویدیا راجیش کوٹیچا، سیکرٹری وزارت آیوش نے زوردیتے ہوئے کہا کہ "درویہ حکومت کے اس نظریہ کی عکاسی کرتا ہے کہ آیوش کے علم کو سائنسی درستگی اور عالمی رسائی کے ساتھ ڈیجیٹل دور میں لایا جائے۔ کلاسیکی حوالوں کو جدید تحقیق کے ساتھ مربوط کرکے یہ پلیٹ فارم نہ صرف سائنسی کمیونٹی کو بااختیار بنائے گا بلکہ پالیسی سازوں اور دنیا بھر کے موجدین کے لیے ایک مستند، ٹیکنالوجی سے چلنے والا ذریعہ بھی فراہم کرے گا۔"

پروفیسر ربی نارائن اچاریہ، ڈائریکٹر جنرل،سی سی آر اے ایس نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم محققین، معالجین، اور طلبہ کے لیے ایک سنگ بنیاد ثابت ہوگا۔ یہ کراس ڈسیپلنری تحقیق کو فروغ دے گا، فارماکوپیا کی ہم آہنگی میں اضافہ کرے گا، اور آیوش ادویات کی شواہد پر مبنی تشخیص کو مستحکم کرے گا۔"

اپنے ماڈیولر ڈیزائن اور توسیع کی صلاحیت کے ساتھ، درویہ روایتی طب کے وسیع ذخیرے کو جدید سائنسی فہم کے ساتھ وابستہ کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے — ایک سنگ میل ہے جو مستند آیوش علم کو قابل رسائی، قابل تلاش، اور عالمی سطح پر موزوں بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع و۔ ف ر

U-7311


(रिलीज़ आईडी: 2176785) आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Punjabi , हिन्दी , English , Gujarati , Malayalam , Marathi , Tamil , Telugu