وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر پوتن سے بات چیت کی اور ان کے 73ویں یوم پیدائش پر انہیں مبارکباد دی


دونوں قائدین نے بھارت – روس خصوصی  اور مراعات یافتہ کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی عہدبستگی کا ازسر نو اعادہ کیا

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صدر پوتن کا بھارت میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں

Posted On: 07 OCT 2025 6:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

وزیر اعظم نے صدر پوتن کو ان کے 73ویں یوم پیدائش کے موقع پر گرمجوشی کے ساتھ مبارکباد دی ، ان کی اچھی صحت اور ان کی تمام تر کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک ترین خواہشات پیش کیں۔

دونوں قائدین نے باہمی ایجنڈے میں ہوئی پیشرفت کا جائزہ لیا اور بھارت اور روس کے مابین خصوصی اور مراعات یافتہ کلیدی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی عہدبستگی کا ازسر نو اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ 23ویں بھارت – روس سالانہ سربراہ اجلاس کے لیے صدر پوتن کا بھارت میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن-ع ر)

U.No:7209


(Release ID: 2175989) Visitor Counter : 9